امت نیوز ڈیسک //
شوپیاں: جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (ایس آئی اے) کی طرف سے کئی مقامات پر جمعرات کی صبح چھاپہ مار کاروائیاں شروع کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ریاستی تحقیقاتی ایجنسی نے پولیس و سی آر پی ایف اہلکاروں کے ہمراہ ضلع شوپیاں بٹہ پورہ، بنہ گام اور بٹہ گنڈ سمیت قریب 6 مقامات پر چھاپے مارے جو ابھی بھی جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ چھاپہ جماعت اسلامی تنظیم کی جائیداد منسلک کرنے کے مقصد سے شروع کیے گئے ہیں۔










