امت نیوز ڈیسک //
بجبہاڑہ:تفصیلات کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے رکھ مومن علاقے میں گزشتہ روز شام کو نامعلوم بندوق برداروں کی فائرنگ سے دو غیر مقامی مزدور زخمی ہو گئے۔
پولیس نے آفیشل ٹویٹر پر تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ عسکریت پسندوں نے بجبہاڑہ کے راکھ مومن علاقہ میں آج شام دو غیر مقامی مزدوروں پر فائرنگ کی۔ زخمیوں کو علاج و معالجہ کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔زخمی غیر مقامی افراد کی شناخت کا پتہ ابھی تک نہیں چل سکا ہے۔وہیں اس واقعے کے بعد پولیس نے علاقہ کو محاصرے میں لیا اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کی گئی۔
واضح رہے کہ 3 نومبر کو وانی ہاما دیالگام علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے گولی مار کر دو غیر مقامی افراد کو زخمی کیا تھا۔ زخمیوں کی شناخت نیپال کے ٹل بہادر جو ایک نجی ہ اسکول میں پچھلے کئی سالوں سے چپراسی کا کام کر رہے تھے جبکہ دوسرے کی پہچان بہار کے بیکو المعروف راجو کے طور پر ہوئی ہے ۔










