امت نیوز ڈیسک //
عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے ہفتہ کو الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی مرکزی حکومت جموں و کشمیر میں لوگوں کو ان کے جمہوری حقوق سے محروم کرنے کیلئے کسی نہ کسی بہانے سے اسمبلی انتخابات کرانے میں تاخیر کر رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی لیڈر ہر ش دیو سنگھ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں عوامی حکومت قائم کرنے کے لیے کوئی پھل نہیں کی گئی ہے ، اور ایسالگتا ہے کہ انتظامیہ بیوروکریٹس کے حوالے کر دی گئی ہے ، جو زیادہ تر غیر مقامی ہیں اور انہیں جموں و کشمیر یا جموں و کشمیر کے عوامی مفادات سے کوئی غرض نہیں ہے ۔ اودھم پور کے چنینی علاقے میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ہرش دیو سنگھ نے بتا یا، بی جے پی کی زیر قیادت حکومت لوگوں کو ان کے جمہوری حقوق سے محروم کرنے اور اپنے پراکسی راج کو جاری رکھنے کے لیے ایک کے بعد ایک بہانے ایجاد کر رہی ہے”۔ ہرش دیو سنگھ نے کہا کہ ہماچل پردیش اور گجرات کے انتخابات کا اعلان کرتے ہوئے جموں و کشمیر پر مرکز اور الیکشن کمیشن کی خاموشی نے حکومت کی نیت کو واضح کر دیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ جموں و کشمیر میں جمہوریت کو ایک مذاق بنادیا گیا ہے ، سیاسی عمل کو ناکارہ بنادیا گیا ہے ، سیاسی جماعتوں کو بدنام کر کے حوصلہ شکنی کی جارہی ہے اور اپوزیشن جماعتوں کو د باد یا گیا ہے۔










