• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, فروری ۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
شمالی کشمیر میں دو ڈی ڈی سی نشستوں کے لیے 5دسمبر کو ضمنی انتخابات

شمالی کشمیر میں دو ڈی ڈی سی نشستوں کے لیے 5دسمبر کو ضمنی انتخابات

by امت ڈیسک
16/11/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر:اسٹیٹ الیکشن کمیشن نے شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ اور ضلع بانڈی پورہ میں دو ڈی ڈی سی انتخابی حلقوں کے لیے پانچ دسمبر کو ضمنی انتخابات منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مذکورہ حلقوں میں بانڈی پورہ کی ہاجن اے اور کپوارہ میں درگمولہ نشست شامل ہیں۔ ان دونوں نشستوں پر پاکستان کے زیر انتظام کشمیر سے تعلق رکھنے والی خواتین، جو اس وقت کشمیر میں مقیم ہیں، نے انتخابات میں شمولیت اختیار کرکے کامیابی حاصل کی تھی۔

سٹیٹ الیکشن کمیشنر کے کے شرما نے 10 اکتوبر کو اس ضمن میں صوبائی کمشنر پی کے پولے کے علاوہ ان دو اضلاع کے ایس ایس پیز، ضلع ترقیاتی کمشنرز اور دیگر متعلقہ افسران کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی تھی جس میں انتخابات کے انتظامات اور سیکورٹی کی تیاریوں کے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ سنہ 2020 دسمبر میں ان دو ڈی ڈی سی انتخابی حلقوں میں پاکستان کے زیر انتظام کشمیر سے تعلق رکھنے والی خواتین نے بطور امیدوار حصہ لے کر انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔ یہ خواتین کشمیر کے سابق عسکریت پسندوں کے عقد میں ہیں۔ اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی ’’بازآبادکاری پالیسی‘‘ کے تحت اپنے کشمیری شوہروں کے ہمراہ یہاں آئیں تھی۔

ہاجن اے سے صومیہ صدف جبکہ درگمولہ سے شاذیہ اسلم نے انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔ کامیابی حاصل کرنے کے بعد ان کی امیدواری کو اسٹیٹ الیکشن کمیشن نے نا اہل قرار دیے کر انتخابات کو ہی منسوخ کیا تھا۔اسٹیٹ الیکشن کمیشنر کے کے شرما نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ’’ان حلقوں میں پانچ دسمبر کو ضمنی انتخاب منعقد کئے جائیں گے۔‘‘ انکا کہنا ہے کہ پولنگ کا دورانیہ صبح سات بجے سے دوپہر دو بجے تک رہے گا جبکہ 8 دسمبر کو ووٹوں کی گنتی ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان حلقوں میں ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کل سے نافذ العمل ہے۔

اکتوبر میں منعقد ہونے والی میٹنگ میں کمیشن نے ہدایت دی ہے کہ مذکورہ پاکستان نژاد خواتین کی امیدواری کو قابل قبول نہیں کیا جائے گا۔ کمیشن نے متعلقہ ریٹرنگ افسران کو واضح ہدایت دی ہے کہ ان ہی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی قبول کئے جائیں جو ان انتخابی حلقوں کے باشندے یا ووٹر ہوں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

کٹھوعہ عصمت دری کیس میں سپریم کورٹ ملزم شبھم سنگرا پر کو نابالغ ماننے سے انکار کیا

Next Post

کشتواڑ میں المناک سڑک حادثہ ؛آٹھ افراد جاں بحق

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

31/01/2026
سجاد لون کی میوہ صنعت کو نقصان پہنچنے پر حکومت کی تنقید

مہراج ملک کو غلط طور پر حراست میں رکھا گیا، ان کے خلاف کوئی مضبوط مقدمہ نہیں: سجاد لون

31/01/2026
ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

31/01/2026
کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

31/01/2026
ادھمپور میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوکے درمیان تصادم شروع

کشتواڑ میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جھڑپ

31/01/2026
اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
Next Post
کشتواڑ میں المناک سڑک حادثہ ؛آٹھ افراد جاں بحق

کشتواڑ میں المناک سڑک حادثہ ؛آٹھ افراد جاں بحق

جامع مسجد دراس میں آتشزدگی، بڑے پیمانہ پر نقصان

جامع مسجد دراس میں آتشزدگی، بڑے پیمانہ پر نقصان

بی ایس ایف کے اے ڈی جی کی جموں و کشمیر میں ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے فوجیوں کی ستائش

بی ایس ایف کے اے ڈی جی کی جموں و کشمیر میں ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے فوجیوں کی ستائش

برطانیہ نے ہر سال بھارتیوں کو تین ہزار ویزے دینے کا اعلان کیا

برطانیہ نے ہر سال بھارتیوں کو تین ہزار ویزے دینے کا اعلان کیا

بھارت کا رہنے والا ہر شخص ہندو، سب کا ڈی این اے ایک: موہن بھاگوت

بھارت کا رہنے والا ہر شخص ہندو، سب کا ڈی این اے ایک: موہن بھاگوت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »