امت نیوز ڈیسک //
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی یعنی این آئی آئی ٹی سرینگر کے شعبہ الیکٹریکل انجنئیرنگ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر اسد الرحمان کو روس کے سوچی اولمپک ولیج میں اٹو میسکپو انٹرنیشنل فورم اور برکس کمیونٹی میٹنگ میں شرکت کے لیے منتخب کئے گئے ہیں۔ میٹنگ 19 سے 22 نومبر کے درمیان طے ہے۔
اس حوالے این آئی آئی ٹی کے ڈائریکٹر راکیش سہگل نے اپنے پیغام میں ڈاکٹر اسد الرحمان کو روس میں ہونے والی باوقار سربراہی والی کانفرنس میں شرکت کے لیے منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی اور امید کا اظہار کیا کہ وہ اس دورے کو معیاری تحقیقی نتائج کے ساتھ درست ثابت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پورے انسٹی ٹیوٹ کے لیے قابل فخر لمحہ ہے، کسی بھی انجینئرنگ ادارے کے لیے تحقیق اہم اور ناگزیر ہے۔کیونکہ تحقیق کے بغیر کوئی پیش رفت نہیں ہوگی۔










