امت نیوز ڈیسک //
کشمیر زون پولیس کے مطابق وادی کشمیر کے مختلف مقامات، سری نگر، اننت ناگ اور کولگام کے 10 مقامات پر پولیس نے صحافیوں کو حالیہ دھمکیوں سے متعلق کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں بڑے پیمانے پر تلاشی مہم جاری ہے۔ دریں اثناء پولیس ذرائع نے بتایا کہ سری نگر میں مختار بابا، سجاد گل اور مومن گلزار کی رہائش گاہوں کی تلاشی لی جارہی ہے۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے نوگام سرینگر میں مختار بابا کی رہائش گاہ، لشکر طیبہ کے سرکردہ ہینڈلر سجاد گل کے پارمپورہ رہائش گاہ اور سری نگر میں ٹی آر ایف کے مقامی عسکریت پسند مومن گلزار کے گھر کی تلاشی لی جارہی ہے۔










