• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
سوپور ٹرانسپورٹرز احتجاج پر کیوں ؟

سوپور ٹرانسپورٹرز احتجاج پر کیوں ؟

رضوان سلطان ....

by امت ڈیسک
25/11/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

15 نومبر کوقصبہ سوپور میں ٹیکسی یونینوں سمیت ٹرانسپورٹرز نے جنرل بس اسٹینڈ میں ”غیر قانونی“ سوموز کو جگہ دینے کے حکام کے اقدام کے خلاف غیر معینہ مدت تک ہڑتال کی کال دی جس کی وجہ سے عام لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا

رواں ماہ 15 نومبر کو ضلع بارہمولہ کے قصبہ سوپور میں ٹیکسی یونینوں سمیت ٹرانسپورٹرز نے جنرل بس اسٹینڈ میں ”غیر قانونی“ سوموز کو جگہ دینے کے حکام کے اقدام کے خلاف غیر معینہ مدت تک ہڑتال کی کال دی۔اطلاعات کے مطابق ٹرانسپورٹرز انتظامیہ کے اقدام کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے جنرل بس اسٹینڈ پر جمع ہوئے۔ چیئرمین گریجویٹ منی بس مالکان سجاد احمد چوپان نے کہا کہ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام ٹرانسپورٹ گاڑیاں اس وقت تک سڑکوں پر نہیں چلیں گی جب تک نہ انکے مطالبات کو فوری طور حل کیا جائے۔ ٹرانسپورٹرز نے مطالبہ کیا کہ ٹرانسپورٹرز اور عوام کے مفاد میں فوری طور پر اس آرڈر کو منسوخ کیا جائے۔وہیں گریجویٹ منی بس مالکان کے صدر عبدالحمید نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جنرل بس سٹینڈ سوپور میںغیر قانونی ٹیکسیوں کو جگہ دینے کا انتظامیہ کا فیصلہ مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔اس سے قبل 14 نومبر یعنی سوموار کے روز، قصبے میں ٹریفک کو منظم کرنے، جنرل بس اسٹینڈ سوپور میں غیر قانونی سوموز کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے ایک جائزہ میٹنگ کے بعد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوپور پرویز سجاد کی طرف سے ایک باضابطہ حکم جاری کیا گیاجس کے اگلے روز سے ہی ٹرانسپورٹرز اس حکم نامے کے خلاف احتجاج پر بیٹھ گئے۔ادھر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوپور، پرویز سجاد نے بتایا کہ اس حکم پر عمل درآمد کیا جائے گا اور اسے منسوخ نہیں کیا جائے گا۔تاہم چھ روز تک ٹرانسپورٹرز کی جانب سے احتجاج جاری رہنے کے بعد ڈپٹی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر سحرش اصغر نے سوپور انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے گئے حکم نامہ کا جائزہ لینے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی اور اس کمیٹی کو اپنی رپورٹ ایک ہفتے کے اندر داخل کرنے کو کہا گیا ہے۔

اس سلسلے میں ”اُمت نیوز“ نے چیرمین منی بس اڈہ سوپور سجاد احمد چوپان سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے ایسی ساٹھ مسافر گاڑیوں کو منی بس سٹینڈ کے سامنے جگہ دی جا رہی ہے تاہم جگہ کی تنگی کے باعث منی بس سٹینڈ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ گاڑیاں ”آوارہ طریقے سے“مدر اینڈ چائلڈ اسپتال اور سُپر بازار سوپور سے نکلتی ہیںلیکن اب انہیں منی بس سٹینڈ کے سامنے جگہ دی جا رہی ہے جس سے وہاں دکانوں کو جگہ نہیں رہے گی اور بس سٹینڈ سے بسوں کو نکلنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ وہیں انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں کمیٹی کی جانب سے انتظامیہ کو ان ساٹھ سوموز کو دوسری مخصوص جگہ دینے کی تجویز دی گئی ہے اور اس ضمن میں چار جگہوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ وہیں دوسری طرف سے ٹرانسپورٹرز نے مسافروں کو راحت دیتے ہوئے اپنا احتجاج ایک ہفتے کےلئے (اگلے سنیچر) تک موخر کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ٹرانسپورٹرز کی جانب سے ہڑتال موخر کرنے کا فیصلہ انتطامیہ کی جانب سے انکے مطالبات ماننے کے بعد لیا گیا۔

” انتظامیہ کی جانب سے ساٹھ” آوارہ“ مسافر گاڑیوں کو منی بس سٹینڈ کے سامنے جگہ دی جا رہی ہے تاہم جگہ کی تنگی کے باعث منی بس سٹینڈ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا“

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

فاروق عبداللہ کا نیشنل کانفرنس کی صدارت چھوڑنے کا اعلان: قیادت کی منتقلی کا منصوبہ یا پس پردہ کچھ اور ہے۔۔۔۔

Next Post

بجلی کا شدید بحران

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں وکشمیر میں ایل جی سے 5 سال کے بعد محبوبہ مفتی نے کی ملاقات، کشمیری پنڈتوں کے لئے کیا یہ بڑا مطالبہ

’’تجربات کو جھٹلانے سے حقیقت نہیں بدلتی…‘‘، اے آر رحمان تنازع پر محبوبہ مفتی کا بیان

18/01/2026
جموں کی علیحدگی کا مطالبہ: جموں و کشمیر کی سیاست ایک نئے موڈ پر

جموں کی علیحدگی کا مطالبہ: جموں و کشمیر کی سیاست ایک نئے موڈ پر

16/01/2026
این ایم سی نے شری ماتا ویشنو دیوی میڈیکل کالج کی منظوری منسوخ کر دی، طلباء کو دوسرے اداروں میں شفٹ کیا جائے گا

شری ماتا ویشنو دیوی میڈیکل داخلہ معاملہ: "سانپ بھی مرا اور لاٹھی بھی ٹوٹی”

09/01/2026
گلفام بارجی!  اداکاری سے شاعری تک

گلفام بارجی! اداکاری سے شاعری تک

02/01/2026
قومی شاہراہ، جس نے میوہ صنعت کی کمر توڑ دی!

سال 2025: کشمیر کی میوہ صنعت کے لیے بدترین سال

02/01/2026
کتھ باتھ سے  گل بات تک: کیا نوجوانوں کے مسائل کے زریعے ساکھ بحال کرنے کی کوشش؟؟

کتھ باتھ سے گل بات تک: کیا نوجوانوں کے مسائل کے زریعے ساکھ بحال کرنے کی کوشش؟؟

26/12/2025
Next Post
بجلی کا شدید بحران

بجلی کا شدید بحران

شیلانگ میں پھر تشدد، پولیس کی گاڑیاں نذر آتش

شیلانگ میں پھر تشدد، پولیس کی گاڑیاں نذر آتش

انڈونیشیا میں 2 دن سے ملبے تلے دبے بچے کو زندہ نکال لیاگیا

انڈونیشیا میں 2 دن سے ملبے تلے دبے بچے کو زندہ نکال لیاگیا

پنچائتی ممبران کو دھمکی کا معاملہ : حزب سربراہ کے خلاف چارج شیٹ دائر

پنچائتی ممبران کو دھمکی کا معاملہ : حزب سربراہ کے خلاف چارج شیٹ دائر

پونچھ میں تلاشی آپریشن کے دوران معطل شدہ ٹریفک کی آمد رفت دوبارہ بحال

پونچھ میں تلاشی آپریشن کے دوران معطل شدہ ٹریفک کی آمد رفت دوبارہ بحال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »