• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, فروری ۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کرناٹک میں مسلم طالبعلم کو دہشت گرد کہنے پر پروفیسر معطل

کرناٹک میں مسلم طالبعلم کو دہشت گرد کہنے پر پروفیسر معطل

by امت ڈیسک
28/11/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //

کرناٹک کے اڈوپی ضلع میں مانیپال انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی نے پیر کےروز ایک پروفیسر پر اس وقت کلاس لینے پر پابندی لگا دی جب انھوں نے مبینہ طور پر ایک طالب علم کو دہشت گرد کہا۔ طالب علم کی ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہے جس نے پروفیسر کو دہشت گرد قرار دینے کی وجہ سے بروقت ان سے بحث کی ہے اور انھیں اس پر ٹوکا ہے۔

کرناٹک کے ساحلی علاقے میں واقع مذکورہ ادارے نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ ایم آئی ٹی کے ایک اہلکار نے بتایا کہ لیکچرر کو مزید کلاس لینے سے روک دیا گیا ہے۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک انکوائری ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ دوران کلاس پروفیسر نے مبینہ طور پر ایک طالب علم کو ‘قصاب’ کہا، جو ممبئی میں 26/11 کے ممبئی دہشت گردانہ حملوں کے مجرم کا حوالہ ہے کیونکہ طالب علم کا نام ایک جیسا ہے۔

جب طالب علم نے انھیں ٹوکا تو لیکچرر نے معافی مانگی۔ اس نے کہا کہ آپ ایسے بیانات کیسے دے کر سکتے ہیں؟ طالب علم آن لائن شیئر ہونے والی ویڈیو میں پوچھ رہا ہے۔ پروفیسر نے اپنے چونکا دینے والے تبصرے کو مذاق کے طور پر مسترد کرنے کی کوشش کی لیکن طالب علم نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کیا 26/11 مضحکہ خیز نہیں ہے… مسلمان ہونا اور اس ملک میں ایسی چیزوں کا سامنا کرنا مضحکہ خیز نہیں ہے، کلاس میں سب کے سامنے آپ مجھے دہشت گرد کیسے کہہ سکتے ہیں؟ معذرت کیجیے! صرف معذرت سے کام نہیں چلے گا سر! یہ نہیں بدلتا کہ آپ یہاں اپنے آپ کو کیسے پیش کرتے ہیں

ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک پروفیسر کو ایک طالب علم کا دہشت گرد سے موازنہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، پروفیسر کی جانب سے طالب علم کو قصاب کے نام سے پکارتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اسی دوران پروفیسر نے معافی مانگی، لیکن طالب علم نے کہا کہ یہ معافی کا مسئلہ نہیں، یہ آپ کے ذہنیت کا مسئلہ ہے۔ تاہم سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے پروفیسر کو کلاسز سے روک دیا ہے۔

ویڈیو میں اڈوپی کی ایک نجی یونیورسٹی کا طالب علم شعبہ کے اسسٹنٹ پروفیسر سے سوال کرتا ہوا نظر آرہا ہے جس کے بعد ایک بحث ہوئی۔ تاہم پروفیسر نے کہا کہ یہ بات مزاحیہ انداز میں کہی گئی۔ ملک میں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کے درمیان منی پال انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، کرناٹک کے ایک نوجوان مسلم طالب علم نے اپنے پروفیسر کو مبینہ طور پر ان کی مذہبی شناخت پر دہشت گرد کہنے پر بروقت بحث کی۔ ایک ویڈیو میں مسلم طالب علم کو اپنے پروفیسر سے ان کے مبینہ اسلامو فوبک ریمارکس پر سوال کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ جسے وہاں موجود دوسرے طالب علم نے ریکارڈ کیا ہے۔

اس واقعے پر متعدد ٹوئٹر صارفین کی جانب سے ردعمل سامنے آیا ہے جو طالب علم کی حمایت میں سامنے آئے ہیں اور اس کی ہمت کی تعریف کی ہے۔ مذکورہ طالب علم کا نام نہیں بتایا گیا، کلاس میں پروفیسر کی طرف سے مبینہ طور پر دہشت گرد کہنے پر وہ حیران رہ گیا۔ طالب علم نے زور دے کر کہا کہ یہ لطیفے قابل قبول نہیں ہیں۔ نہیں! آپ میرے مذہب کے بارے میں مذاق نہیں کر سکتے ..وہ بھی اتنے خوفناک انداز میں

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سابق اراکین اسمبلی کو اننت ناگ میں سرکاری کوارٹر خالی کرنے کے لیے دو ہفتے کا وقت

Next Post

ریاستی درجے کی بحالی کی مانگ کو لے کر جموں میں شیو سینا کا احتجاج

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

آسام کے وزیر اعلیٰ کے خلاف سپریم کورٹ میں جمعیۃ علماء ہند کی عرضی داخل، مولانا محمود مدنی نے کی یہ بڑی اپیل

آسام کے وزیر اعلیٰ کے خلاف سپریم کورٹ میں جمعیۃ علماء ہند کی عرضی داخل، مولانا محمود مدنی نے کی یہ بڑی اپیل

02/02/2026
جموں و کشمیر اسمبلی دو مرحوم رہنماؤں کے لیے تعزیتی ریفرنس کے بعد ملتوی

جموں و کشمیر اسمبلی دو مرحوم رہنماؤں کے لیے تعزیتی ریفرنس کے بعد ملتوی

02/02/2026
بجبہاڑہ کے ایم ایل اے ڈاکٹر بشیر احمد ویری حادثے میں زخمی، اسپتال منتقل

بجبہاڑہ کے ایم ایل اے ڈاکٹر بشیر احمد ویری حادثے میں زخمی، اسپتال منتقل

02/02/2026
جموں و کشمیر میں شمولیتی طرزِ حکمرانی حکومت کی بنیادی ترجیح ہے: منوج سنہا

جموں و کشمیر میں شمولیتی طرزِ حکمرانی حکومت کی بنیادی ترجیح ہے: منوج سنہا

02/02/2026
جے کے بوس نے جماعت 11ویں کے نتائج کا اعلان کر دیا، جموں میں کامیابی کی شرح 81 فیصد

جے کے بوس نے جماعت 11ویں کے نتائج کا اعلان کر دیا، جموں میں کامیابی کی شرح 81 فیصد

02/02/2026
کشمیر میں این آئی اے کے متعدد مقامات پر چھاپے

کشمیر میں این آئی اے کے متعدد مقامات پر چھاپے

02/02/2026
Next Post
ریاستی درجے کی بحالی کی مانگ کو لے کر جموں میں شیو سینا کا احتجاج

ریاستی درجے کی بحالی کی مانگ کو لے کر جموں میں شیو سینا کا احتجاج

راج ناتھ مسلح افواج ڈے کی کانفرنس میں شرکت کریں گے

راج ناتھ مسلح افواج ڈے کی کانفرنس میں شرکت کریں گے

ایف آئی آر کی بنا ءپر سفری دستاویزات سے کسی کو محروم نہیں رکھا جاسکتا: عدالت عالیہ

ایف آئی آر کی بنا ءپر سفری دستاویزات سے کسی کو محروم نہیں رکھا جاسکتا: عدالت عالیہ

راجوری میں جاسوسی ریکیٹ کا پردہ فاش، دو گرفتار

جیش سے وابستہ 5افراد کو عمر قید کی سزا

سوپور میں چار عسکریت پسند معاونین گرفتار

سوپور میں چار عسکریت پسند معاونین گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »