• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۹, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
سرینگر میں رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ

سرینگر میں رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ

by امت ڈیسک
29/11/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر:وادیٔ کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں سلسلہ جاری رہتے ہوئے سری نگر میں رواں سیزن کی اب تک کی ایک اور سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق سری نگر میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جو معمول سے 1.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا ہے۔ قبل ازیں سری نگر میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات سرد ترین رات درج ہوئی تھی جب کم سے کم درجۂ حرارت منفی2.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوئی تھی۔

وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جو معمول سے1.6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 0.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی11.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع لیہہ میں منفی8.6 ڈگری سینٹی گریڈ اور قصبہ دراس جو سائبیریا کے بعد دنیا کا دوسرا سرد ترین علاقہ ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی12.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں 7 دسمبر تک موسم کی یہی صورتحال جاری رہنے کی توقع ہے۔ دریں اثنا وادی میں منگل کو بھی صبح سے ہی موسم خشک رہا اور دن میں ہلکی دھوپ بھی چھائی رہی۔
(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا کے جیوری نے ‘دی کشمیر فائلز’ کو ‘پروپگینڈا اور فحش’ فلم قرار دیا

Next Post

کشمیر فائلز کو پروپیگنڈہ قرار دینے پر اسرائیلی سفیر سمیت انوپم کھیر کا اسرائیلی فلمساز کو جواب

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش پر حملہ: وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر عمر عبداللہ کا سخت کارروائی کا مطالبہ

29/01/2026
* جے اینڈ کے نظربندوں کو UT جیلوں سے باہر منتقل کرنے کے خلاف سپریم کورٹ نے درخواست ہائی کورٹ میں منتقل کردی*

سپریم کورٹ نے یو جی سی رولز 2026 پر روک لگائی

29/01/2026
حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

29/01/2026
اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

29/01/2026
سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

28/01/2026
اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

28/01/2026
Next Post
کشمیر فائلز کو پروپیگنڈہ قرار دینے پر اسرائیلی سفیر سمیت انوپم کھیر کا اسرائیلی فلمساز کو جواب

کشمیر فائلز کو پروپیگنڈہ قرار دینے پر اسرائیلی سفیر سمیت انوپم کھیر کا اسرائیلی فلمساز کو جواب

نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پاک فوج کی کمان سنبھال لی

نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پاک فوج کی کمان سنبھال لی

سوپور میں گیس خراج ہونے کے بعد دم گھٹنے سے غیر مقامی شہری جاں بحق ، دوسرا بے ہوش

سوپور میں گیس خراج ہونے کے بعد دم گھٹنے سے غیر مقامی شہری جاں بحق ، دوسرا بے ہوش

محبوبہ مفتی لاشوں پر سیاست کرنا بند کریں، فاروق عبداللہ ایک قد آو رلیڈر ہے : رویندر رینا

محبوبہ مفتی لاشوں پر سیاست کرنا بند کریں، فاروق عبداللہ ایک قد آو رلیڈر ہے : رویندر رینا

سرحد پار، آئی ایس آئی ایس سے متاثر دہشت گردی بدستور خطرہ ہے: اجیت ڈوول

سرحد پار، آئی ایس آئی ایس سے متاثر دہشت گردی بدستور خطرہ ہے: اجیت ڈوول

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »