• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جی-20 کو ہم آہنگی اور توقعات سے لیس انسانیت پر مرکوز ترقی کا نمونہ بنائیں:مودی

جی-20 کو ہم آہنگی اور توقعات سے لیس انسانیت پر مرکوز ترقی کا نمونہ بنائیں:مودی

by امت ڈیسک
01/12/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
اقتصادی لحاظ سے دنیا کے 20 طاقتور ممالک کے گروپ جی-20 کی صدارت سنبھالنے کے موقع پر، وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ساتھی ممالک سے اپیل کی کہ وہ آنے والے ایک سال میں ایک جامع اور عملی ایجنڈے پر چلتے ہوئے ، کسی ٹکراو اور مسابقت سے پاک تحفظ، ہم آہنگی اور امید کی روشنی سے لیس انسانیت پر مرکوز ترقی کی مثال قائم کرنے کی کوششوں میں تعاون کریں۔

مودی نے یہ بات آج جی-20 میں ہندوستان کی صدارت کے رسمی آغاز کے موقع پر شائع ہونے والے ایک مضمون میں عالمی نظام کے حوالے سے ہندوستان کا فلسفہ پیش کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے جی-20 کی 17 سالہ کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ تنظیم کی گزشتہ 17 صدارتوں کے دوران وسیع اقتصادی استحکام کو یقینی بنانے ، بین الاقوامی چنگیوں کو معقول بنانے اور مختلف ممالک کے سر سے قرض کے بوجھ کو کم کرنے سمیت کئی اہم نتائج سامنے آئے ۔ ہم ان کامیابیوں سے مستفید ہوں گے اور یہاں سے مزید آگے بڑھیں گے ۔
وزیر اعظم نے کہا”اب جب کہ ہندوستان نے یہ اہم مقام حاصل کر لیا ہے ، میں اپنے آپ سے یہ پوچھتا ہوں – کیا جی-20 اب بھی آگے بڑھ سکتا ہے ؟ کیا ہم پوری انسانیت کی فلاح کے تئیں ذہنیت میں بنیادی تبدیلی لا سکتے ہیں؟ مجھے یقین ہے کہ ہم یہ کر سکتے ہیں“۔انہوں نے کہا کہ ہمارے حالات سے ہی ہماری ذہنیت تشکیل پاتی ہے ۔ اس پوری تاریخ میں انسانیت ناپید رہی ہے ۔ ہم محدود وسائل کے لیے لڑائی لڑتے رہے کیونکہ ہماری بقا کا انحصار دوسروں کو ان وسائل سے محروم کرنے پر تھا۔ مختلف خیالات، نظریات اور شناختوں کے درمیان تصادم اور مسابقت ہی نمونہ بن گئی۔

مودی نے کہا”کچھ لوگ یہ بحث کر سکتے ہیں کہ ٹکراو اور لالچ انسانی فطرت ہے ۔ لیکن میں اس سے متفق نہیں ہوں۔ اگر انسان فطری طور پر خودغرض ہیں، تو ہم سب میں بنیادی یکجہتی کی حمایت کرنے والی اتنی ساری روحانی روایات کی کشش کی وضاحت کیسے کی جائے ؟

اپنی آنے والی نسلوں میں امید پیدا کرنے کے لیے ، مسٹر مودی نے کہا، ہم بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں سے لاحق خطرات کو کم کرنے اور عالمی سلامتی کو بڑھانے پر سب سے طاقتور ممالک کے درمیان ایماندارانہ بات چیت کی حوصلہ افزائی کریں گے ۔

وزیر اعظم نے کہا”ہندوستان کا جی- 20 ایجنڈا جامع، اہم، عمل رخی اور فیصلہ کن ہوگا۔ آئیے ہم ہندوستان کی جی 20 کی صدارت کو تحفظ، ہم آہنگی اور امید کی صدارت بنانے کے لیے متحد ہوں۔ آئیے ہم مل کر کام کریں تاکہ انسانیت پر مرکوز عالمگیریت کی ایک نئی مثال قائم کی جا سکے “۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جموں وکشمیر:کٹھوعہ میں دلدوز سڑک حادثہ، ماں بیٹے سمیت تین از جان، دو زخمی

Next Post

کرناٹک: مسلم طالبات کے لئے خصوصی کالج کے معاملہ پر بی جے پی کا یوٹرن، کہا- ’معاملہ پر بحث نہیں ہوئی‘

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
پونچھ میں کنٹرول لائن کے قریب بی ایس ایف اہلکار لاپتہ

کیرن سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستانی فوج کی ہوائی فائرنگ، بھارتی فوج کا محتاط جواب

21/01/2026
حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

21/01/2026
جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

21/01/2026
مذہبی بنیادوں پر جموں و کشمیر کی تقسیم دو قومی نظریے کی توثیق ہوگی: محبوبہ مفتی

پیر پنجال اور چناب ویلی کے لیے ڈویژنل درجہ کا معاملہ: محبوبہ مفتی کا نیشنل کانفرنس سے واضح موقف کا مطالبہ

20/01/2026
Next Post
کرناٹک: مسلم طالبات کے لئے خصوصی کالج کے معاملہ پر بی جے پی کا یوٹرن، کہا- ’معاملہ پر بحث نہیں ہوئی‘

کرناٹک: مسلم طالبات کے لئے خصوصی کالج کے معاملہ پر بی جے پی کا یوٹرن، کہا- ’معاملہ پر بحث نہیں ہوئی‘

دنیا کے مہنگے اور سستے ترین شہروں کی فہرست جاری

دنیا کے مہنگے اور سستے ترین شہروں کی فہرست جاری

راولپنڈی ٹیسٹ: انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 506 رنزبنا کر 112 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

راولپنڈی ٹیسٹ: انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 506 رنزبنا کر 112 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

سید میرک شاہؒ شہراہ: ادھورا کام مکمل کیا جائے

سید میرک شاہؒ شہراہ: ادھورا کام مکمل کیا جائے

اداکار شاہ رخ خان نے عمرہ ادا کیا

اداکار شاہ رخ خان نے عمرہ ادا کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »