• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
راولپنڈی ٹیسٹ: انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 506 رنزبنا کر 112 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

راولپنڈی ٹیسٹ: انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 506 رنزبنا کر 112 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

by امت ڈیسک
01/12/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
انگلینڈ کے کھلاڑیوں کی طبعیت نہیں، پاکستان کی قسمت خراب نکلی،انگلش بلے بازوں نے ٹیسٹ میچ کو ٹی ٹوئنٹی بنادیا، راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستانی بولنگ لائن کے بخیے ادھیڑ دیے، پہلے روز ہی زیک کرولی، بین ڈکٹ، اولی پوپ اور ہیری بروک نے سنچریاں داغ دیں۔

راولپنڈی میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کے اختتام پر انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 4 وکٹ پر506 رنزبنا کر 112 سالہ ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز انگلینڈ کے بیٹرز نے پاکستانی بولرز کی جم کر پٹائی کی ، 73 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے انگلینڈ نے 4 کھلاڑی آؤٹ پر 506 رنز کی اننگز کھیلی۔

انگلینڈ کے چار بیٹرز نے سنچریاں جڑ دیں ، زک کراولے نے 21 چوکوں کی مدد سے 112 رنز کی اننگز کھیلی ، اولی پاپ نے 14 چوکے لگائے اور 108 رنز بنائے ، بین ڈکٹ نے 15 چوکوں کے ذریعے 107 رنز کی بیٹنگ کی ، جو روٹ 23 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

اس وقت وکٹ پر ہیری بروک 101 اور بین اسٹوکس 34 رنز کے ساتھ موجود ہیں، کم روشنی کے باعث پہلے روز کا کھیل 75 اوورز تک محدود کیا گیا۔

پاکستانی ڈیبیو پلیئر زاہد محمود نے 160 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ان کے علاوہ ڈیبیو کرنے والے حارث رؤف اور محمد علی نے بھی ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

خیال رہے کہ انگلینڈ نے 506 رنز بنا کر کھیل کے پہلے دن سب سے زیادہ رنز بنانے کا 112 سال کا ریکارڈ توڑا ہے، اس سے قبل 1910 میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلے دن 494 رنز بنائے تھے۔

انگلینڈ کی جانب سے آج ول جیکس اور لیام لونگ اسٹون نے ٹیسٹ ڈییبو کیا جب کہ پاکستان کی جانب سے سعود شکیل، حارث رؤف، محمد علی اور زاہد محمود نے ٹیسٹ کیپ حاصل کی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

دنیا کے مہنگے اور سستے ترین شہروں کی فہرست جاری

Next Post

سید میرک شاہؒ شہراہ: ادھورا کام مکمل کیا جائے

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
Next Post
سید میرک شاہؒ شہراہ: ادھورا کام مکمل کیا جائے

سید میرک شاہؒ شہراہ: ادھورا کام مکمل کیا جائے

اداکار شاہ رخ خان نے عمرہ ادا کیا

اداکار شاہ رخ خان نے عمرہ ادا کیا

جموں وکشمیر کی سڑکوں پر موت کا رقص!

جموں وکشمیر کی سڑکوں پر موت کا رقص!

پی ڈی پی یوتھ کنونشن ….محبوبہ مفتی اور وحید پرہ کے گلے شکوے

پی ڈی پی یوتھ کنونشن ....محبوبہ مفتی اور وحید پرہ کے گلے شکوے

پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے ہائی کورٹ سے بریت کی پٹیشن واپس لے لی

پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے ہائی کورٹ سے بریت کی پٹیشن واپس لے لی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »