جموں ،5 دسمبر (یو این آئی) جموں وکشمیر کے ضلع راجوری میں پیر کی صبح ایک سڑک حادثے میں کم سے کم 17 باراتی زخمی ہوگئے۔
ذرائع نے بتایا کہ راجوری کے ترکنڈی ایل او سی روڈ پر باراتیوں سے بھری ایک بس حادثے کا شکار ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ اس حادثے میں کم سے کم 17 افراد زخمی ہوگئے جن کو علاج و معالجے کے لئے ہسپتال پہنچایا گیا۔