امت نیوز ڈیسک //
جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے قاضی گنڈ کے ہلر علاقے میں واقع ایک گرڈ سٹیشن کو پیر کی صبح آتشزدگی کے ایک واقعے میں جزوی نقصان پہنچا ہے۔
خبر رساں ایجنسی ۔ کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) نے ایک اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ منل کے قریب واقع گرڈ سٹیشن میں آج صبح آگ لگی۔ انہوں نے بتایا کہ واقعے کے فورا بعد فائر ٹینڈر موقع پر پہنچ گئے اور بھر پورکوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ گرڈ سٹیشن کو واقع میں جزوی نقصان پہنچا ہے اور نقصان کاتخمینہ لگایا جارہا ہے۔











