• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۳۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کھنموہ سرینگر میں بی جے پی کنونشن، درجنوں افراد پارٹی میں شامل

کھنموہ سرینگر میں بی جے پی کنونشن، درجنوں افراد پارٹی میں شامل

by امت ڈیسک
12/12/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے آج کھنموہ سرینگر میں ایک روزہ پارٹی ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ کنونشن میں کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی، جس کی سربراہی لال چوک کنسچونسی کے انچارج و ڈی ڈی سی ممبر بالہامہ انجینیر اعجاز حسین نے کی۔ اس موقعے پر پارٹی میڑیا ایڑوئزر منظور بھٹ کے علاوہ پارٹی کے دیگر لیڈرس بھی موجود رہے۔ لوگوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انجینیر اعجاز حسین نے کہا، "لوگوں نے ان پارٹیوں کو بجا طور پر مسترد کر دیا ہے، جنہوں نے کئی دہائیوں تک جموں وکشمیر میں لوگوں کو دھوکہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ایک واحد ایسی پارٹی ہے جو جموں وکشمیر میں تعمیر و ترقی کو آگے لے جانے کے لیے مشقت کر رہی ہے۔

اعجاز حسین نے کہا، "بی جے پی کی پالیسیوں اور کام کرنے کے طریقے کو عام لوگوں نے بڑے پیمانے پر قبول کیا ہے۔ اسی لیے زیادہ سے زیادہ لوگ بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔ انہوں نے جلسے میں شریک لوگوں سے کہا کہ وہ جموں وکشمیر میں بہتر کام کے لیے پارٹی قیادت پر بھروسہ رکھیں۔ کنونشن کے دوران دو سو کے قریب افراد نے بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر پارٹی کے دیگر لیڈرس نے بھی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کو مضبوط بنانے میں سرگرم رول ادا کریں تاکہ جموں وکشمیر میں ترقی کی راہ کو ہموار بنایا جا سکے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوۓ بھارتیہ جنتا پارٹی لیڈر اعجاز حسین نے کہا کہ پی ڈی پی پاکستان کی زبان بولنے والی جماعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ محبوبہ مفتی کیا الیکشن کی باتیں کر رہی ہیں، جب بھارتیہ جنتا پارٹی نے جموں وکشمیر میں پنچایتی الیکشن کیے تو تب ان لوگوں نے الیکشن میں حصہ لینے سے انکار کیا تھا۔ اعجاز حسین نے کہا کہ دراصل یہ لوگ یہاں جموں وکشمیر کے لوگوں کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ لیکن اب یہاں کے لوگ سمجھدار ہو چکے ہیں، اب یہ مفاد پرست لوگ جموں وکشمیر کے لوگوں کو دھوکہ دے کر نہیں لوٹ سکتے ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

گپکار الائنس کا قیام انتخابات کیلئے عمل میں نہیں لایا گیا

Next Post

ٹویٹر نے پوسٹس کے لیے حروف کی حد 280 سے بڑھا کر 4000 کی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ادھمپور میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوکے درمیان تصادم شروع

کشتواڑ میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جھڑپ

31/01/2026
اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
میرواعظ عمر فاروق نے ایکس اکاؤنٹ سے حریت چیئرمین کا عہدہ ہٹانے کی وضاحت کر دی

کشمیر یوں پر حملے بند کیے جائیں: میرواعظ عمر فاروق

30/01/2026
صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

30/01/2026
کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

30/01/2026
طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

30/01/2026
Next Post
ٹویٹر نے پوسٹس کے لیے حروف کی حد 280 سے بڑھا کر 4000 کی

ٹویٹر نے پوسٹس کے لیے حروف کی حد 280 سے بڑھا کر 4000 کی

دو مقدس ترین مساجد کا پیغام پہنچانے کیلئے چینی زبان کی سروس بھی شروع

دو مقدس ترین مساجد کا پیغام پہنچانے کیلئے چینی زبان کی سروس بھی شروع

این سی نے اپنے دور حکومت میں 16 ہزار نوجوانوں پرپی ایس اے لگایا :سجاد لون

این سی نے اپنے دور حکومت میں 16 ہزار نوجوانوں پرپی ایس اے لگایا :سجاد لون

فلم پٹھان کی ریلیز سے قبل شاہ رخ خان نے ماتا ویشنو دیوی کے دربار میں حاضری دی

فلم پٹھان کی ریلیز سے قبل شاہ رخ خان نے ماتا ویشنو دیوی کے دربار میں حاضری دی

سیاحتی مقام اہربل میں متعدد عمارتیں سیل

سیاحتی مقام اہربل میں متعدد عمارتیں سیل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »