• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۳۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
گپکار الائنس کا قیام انتخابات کیلئے عمل میں نہیں لایا گیا

گپکار الائنس کا قیام انتخابات کیلئے عمل میں نہیں لایا گیا

by امت ڈیسک
12/12/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //

سرینگر: پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے انتخابات کو ”موجودہ تشویشناک حالات سے چھٹکارہ پانے کا واحد راستہ“ قرار دیتے ہوئے اس بات کا انکشاف کیا کہ بی جے پی جموں وکشمیر میں تب تک الیکشن کرانے کے حق میں نہیں ہے جب تک انہیں اس بات کا یقین نہیں ہوگا کہ اسمبلی میں ان کے حواریوں کی اس قدر تعداد جمع ہوگی جو 5 اگست 2019 کے ان کے ‘غیر آئینی’ فیصلے کی توثیق نہیں کریں گے۔ سرینگر میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے الیکشن کو جمہوریت کا ایک اہم حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ جن حالات سے گزر رہے ہیں، اس سے نجات پانے کے لیے الیکشن ایک راستہ ہوسکتا ہے، تاکہ جمہوری حکومت کا قیام عمل میں لاکر اس کو جوابدہ بنایا جاسکے۔

انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ”جموں وکشمیر میں چھاپہ ماری کس سلسلہ میں جاری ہے۔ نوجوانوں کو ’ہائی بریڈ‘ عسکریت پسندوں کے نام پر گرفتار کرکے انہیں زیر حراست قتل کیا جا رہا ہے۔ صحافیوں پر دباﺅ ہے اور انہیں تنگ و طلب کیا جا رہا ہے۔ نوجوانوں کی گرفتاریاں جاری ہیں۔ کاروباریوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے، جب کہ لوگ ان حالات سے تنگ آچکے ہیں“۔ تاہم انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں انتخابی عمل شروع ہوتا ہوا نظر نہیں آرہا ہے۔ پی ڈی پی صدر کا کہنا تھا ”بی جے پی کو اپنی درپردہ حمایت یافتہ جماعتوں سے جو امید تھی، وہ پوری نہیں ہو رہی ہے۔ اس لیے وہ کوششوں میں مصروف ہے کہ جموں و کشمیر میں الیکشن تب تک نہ ہو جب تک اسمبلی میں ان کے حواریوں اور درپردہ جماعتوں کی تعداد اس قدر نہ ہو کہ وہ 5 اگست 2019 کے فیصلے کی توثیق کریں“۔ ایک سوال کے جواب میں محبوبہ مفتی نے کہا کہ عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ (پی اے جی ڈی) کا قیام الیکشن کے لیے عمل میں نہیں لایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا ”عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ (پی اے جی ڈی) کا قیام ایک بڑے مقصد اور نظریہ کے لیے عمل میں لایا گیا تھا تاکہ غیر آئینی اور غیر قانونی طریقے سے 5 اگست 2019 کو جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرکے یہاں کے تشخص اور شناخت کو ختم کیا گیا، اس کو پرامن طریقے سے بحال کرنے کے لیے متحدہ طور پر آواز بلند کی جاسکے۔“

سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ (پی اے جی ڈی) کا قیام اس لیے نہیں کیا گیا کہ جب الیکشن ہوں گے تو اس وقت سیاسی جماعتیں الیکشن متحدہ ہوکر لڑیں گی یا علیحدہ علیحدہ انتخابات میں شرکت کریں گی۔ انہوں نے کہا” کل جب الیکشن ہوگا اس وقت اس بات کا فیصلہ لیا جائے گا، اور اس معاملے کو دیکھا جائے گا“۔ انہوں نے ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو اپنے حقوق کی بحالی کے لیے از خود پرامن جدوجہد کرنی ہوگی، کوئی دوسرا ان کی مدد کرنے سے رہا۔ محبوبہ نے کہا” لوگوں کو اپنے حقوق کی بحالی کے لیے خود کمربستہ ہونا ہوگا اور پرامن طریقے سے جدوجہد کرنی ہوگی“۔ انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ فلسطین کا مسئلہ کب سے لٹکا ہوا ہے، کون سی بین الاقوامی برادری ان کی مدد کے لیے سامنے آرہی ہے۔ دفعہ 370 کی تنسیخ کو بھاجپا کا ملک کی اقلیتوں کے خلاف ایجندے کا حصہ قرار دیتے ہوئے محبوبہ نے کہا کہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرکے دعویٰ کیا گیا کہ جموں وکشمیر مین کرپشن کا خاتمہ ہوگا اور لوگوں کو روزگار ملے گا۔انہوں نے تاہم کہا کہ جموں وکشمیر میں اس وقت بے روزگاری کا گراف سب سے زیادہ ہے، اور سرکاری نوکریوں کے لیے جو امتحانات کبھی کبھار ہوتے ہیں ان کو بھی منسوخ کیا جاتا ہے۔ محبوبہ کا کہنا تھا” گزشتہ کئی ماہ سے، پولیس سب انسپکٹر، جل شکتی میں جونیئر انجینئروں اور محکمہ خزانہ میں امتحانات کو دھاندلیوں کی بنیاد پر کالعدم قرار دیا گیا۔“ انہوں نے کہا کہ ان دھاندلیوں میں ملوث چھوٹے افسراں کے خلاف کاروائیوں کا اگر چہ دعویٰ کیا گیا تاہم ان بڑے سیاست دانوں کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی جن کی ایما اور اشاروں پر یہ دھاندلیاں کی گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جموں کی عدالت ایک فیصلہ صادر کرتی ہے اور وادی کی عدالت دوسرا، جس سے وہ امید وار ذہنی تذبذب کے شکار ہو رہے ہین، جن کے امتحانات کے نتائج التواء میں رکھے جا رہے ہیں۔ بجلی کی بحرانی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ’این ایچ پی سی‘ کو جموں وکشمیر سے ہی سب سے زیادہ بجلی فراہم ہوتی ہے، تاہم اس کے باوجود وادی کے لوگوں کو سردیوں میں سردی سے ٹھٹھرنے اور جموں کے لوگوں کو موسم گرما میں پسینہ سے شرابور ہونے کے لیے مجبور کیا جا رہا ہے۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ موسم سرما میں لوگوں کو گرمی کرنے والے آلات کا استعمال کرنے کی بھی اجازت نہیں ہے، اور یہ اندھیر نگری، چوپٹ راج کی زندہ مثال ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ملی ٹنسی کے واقعات میں کمی آئی ، سرگرم عسکریت پسندوں کی تعداد 100سے بھی کم ہے / وزارت داخلہ کی رپورٹ

Next Post

کھنموہ سرینگر میں بی جے پی کنونشن، درجنوں افراد پارٹی میں شامل

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ادھمپور میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوکے درمیان تصادم شروع

کشتواڑ میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جھڑپ

31/01/2026
اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
میرواعظ عمر فاروق نے ایکس اکاؤنٹ سے حریت چیئرمین کا عہدہ ہٹانے کی وضاحت کر دی

کشمیر یوں پر حملے بند کیے جائیں: میرواعظ عمر فاروق

30/01/2026
صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

30/01/2026
کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

30/01/2026
طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

30/01/2026
Next Post
کھنموہ سرینگر میں بی جے پی کنونشن، درجنوں افراد پارٹی میں شامل

کھنموہ سرینگر میں بی جے پی کنونشن، درجنوں افراد پارٹی میں شامل

ٹویٹر نے پوسٹس کے لیے حروف کی حد 280 سے بڑھا کر 4000 کی

ٹویٹر نے پوسٹس کے لیے حروف کی حد 280 سے بڑھا کر 4000 کی

دو مقدس ترین مساجد کا پیغام پہنچانے کیلئے چینی زبان کی سروس بھی شروع

دو مقدس ترین مساجد کا پیغام پہنچانے کیلئے چینی زبان کی سروس بھی شروع

این سی نے اپنے دور حکومت میں 16 ہزار نوجوانوں پرپی ایس اے لگایا :سجاد لون

این سی نے اپنے دور حکومت میں 16 ہزار نوجوانوں پرپی ایس اے لگایا :سجاد لون

فلم پٹھان کی ریلیز سے قبل شاہ رخ خان نے ماتا ویشنو دیوی کے دربار میں حاضری دی

فلم پٹھان کی ریلیز سے قبل شاہ رخ خان نے ماتا ویشنو دیوی کے دربار میں حاضری دی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »