امت نیوز ڈیسک //
خانصاحب بڈگام میں این سی کے سینئر لیڈر نے پارٹی کو خیر باد کر کے پیپلز کانفرنس میں شمولیت اختیار کی۔اس موقعے پر پارٹی صدر نے این کی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جو گناہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس وقت کر رہی ہے ماضی میں نیشنل کانفرنس بھی ان ہی گناہوں کی مرتکب ہو چکی ہیں اور چالیس ہزار کے قریب لوگوں کو قبرستانوں میں پہنچانے میں اس پارٹی نے اپنا رول ادا کیا ہے۔ اے پی آئی کے مطابق ضلع بڈگام کے خانصاحب علاقے کے نیشنل کانفرنس کے سابق لیڈر منظور احمد نے اپنی سیاسی وفاداری تبدیل کرتے ہوئے پیپلز کانفرنس میں شمولیت اختیار کی۔ پارٹی کے صدر دفتر پر منعقد کی گئی تقریب کے دوران ذرائع ابلاغ کے ساتھ گفتگو کے دوران پیپلز کا نفرنس کے صدر سجاد غنی لون نے نیشنل کانفرنس کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ اس پارٹی نے جموں و کشمیر کی سیاسی پارٹیوں کی بنیادوں کو ہلا کے رکھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ جن گناہوں کی مرتکب بھارتیہ جنتا پارٹی جموں و کشمیر میں ہورہی ہیں ماضی میں یہی گناہ این سی نے بھی کئے ہیں، اگر وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کی ہدایت پر جموں و کشمیر کے سیاسی لیڈروں نوجوانوں ملک کی مختلف جیلوں کو منتقل کیا جاتا ہے تو ماضی میں عمر عبد اللہ اور فاروق عبد اللہ نے یہ کارنامے انجام دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا این سی نے اپنے دور میں 16 ہزار افراد پر پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کیا، ہزاروں کی تعداد میں نوجوانوں کو ملک کی مختلف جیلوں کو منتقل کیا۔ سجاد غنی لون نے کہا کہ پوٹالا گو کرنے اور پی ایس اے کا قیام عمل میں لانے میں نیشنل کانفرنس نے تمام حدوں کو پار کیا اور آج یہی پارٹی جموں و کشمیر کے لوگوں کو یہ یقین دلاتی ہے کہ وہ دفعہ 370 اور 35A کو بحال کرنے کے لئے اپنی خدمات انجام دیں گی۔ انہوں نے کہا کہ زمانے نے کروٹ لی حالات بدل گئے لوگوں کی سوچ تبدیل ہوئی ،اب فریب کی کوئی گنجائش نہیں وہ وقت دور نہیں جب نیشنل کانفرنس کو اپنا مستقبل پوری طرح سے مخدوش دکھائی دے گا۔ اس موقعے پر پارٹی میں شامل ہونے والے سیاسی لیڈر منظور احمد نے کہا کہ پچھلے تین دہائیوں سے ہم فاروق عبداللہ عمر عبد اللہ کو سدھارنے میں لگے تھے پر کامیابیاں نہیں مل پارہی ہے وہاں صرف جھوٹ کی سیاست چلائی جاتی ہے بیچ کا کہیں نام نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر لوگوں کا بھلا نہ کیا جائے تاہم عوام کو فریب میں بھی مبتلا نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز کانفرنس ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں سیاست کرنے کی گنجائش ہے اسی لئے اس پارٹی میں شامل ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی و فاداریاں تبدیل کرنا کوئی گناہ نہیں ہے۔