• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۳۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
دشمنوں نے ایک انچ بھی بھارتی زمین پر قبضہ نہیں کیا: امت شاہ

دشمنوں نے ایک انچ بھی بھارتی زمین پر قبضہ نہیں کیا: امت شاہ

by امت ڈیسک
13/12/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //

دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے توانگ جھڑپ پر کہا کہ جھڑپ کے دوران بھارتی فوج کے جوانوں نے بہادری کا مظاہرہ کیا جبکہ دشمنوں نے ایک انچ زمین پر بھی قبضہ نہیں کیا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ‘اپوزیشن نے آج لوک سبھا میں وقفہ سوالات کی کارروائی کو چلنے نہیں دیا اور میں اس فعل کی مذمت کرتا ہوں۔ پارلیمانی امور کے وزیر نے واضح طور پر کہا تھا کہ وزیر دفاع پارلیمنٹ میں چینی اور بھارتی فوج کے درمیان تصادم پر بیان دیں گے۔ امت شاہ نے کہا میں نے وقفی سوالات کی فہرست دیکھی اور سوال نمبر 5 کو دیکھنے کے بعد میں کانگریس کی تشویش کو سمجھ گیا۔ سوال راجیو گاندھی فاؤنڈیشن (آر جی ایف) کے فارن کنٹری بیوشن ریگولیشن ایکٹ (ایف سی آر اے) لائسنس کی منسوخی سے متعلق تھا۔

امت شاہ نے کہا کہ ‘اگر وہ(اپوزیشن) اجازت دیتے تو میں پارلیمنٹ میں جواب دیتا کہ راجیو گاندھی فاؤنڈیشن نے 2005-2007 کے دوران چینی سفارت خانے سے 1.35 کروڑ روپے کی گرانٹ حاصل کی جو کہ ایف سی آر اے کے مطابق جائز نہیں تھی۔ اس لیے قواعد کے مطابق وزارت داخلہ نے اس کا رجسٹریشن منسوخ کر دیا تھی۔ امت شاہ نے مزید کہا کہ ‘دشمنوں نے ایک انچ زمین پر بھی قبضہ نہیں کیا ہے بلکہ جھڑپ کے دوران بھارتی جوانوں نے بہادری کا مظاہرہ کیا ہے۔اس سے قبل چینی دراندازی کے معاملے پر راجیہ سبھا میں اپوزیشن نے زبردست ہنگامہ آرائی کی۔ اروناچل پردیش کے توانگ علاقے میں چینی فوجیوں کی دراندازی کے معاملے پر راجیہ سبھا میں کانگریس سمیت تمام اپوزیشن نے زبردست ہنگامہ کیا، جس کے باعث ایوان کی کارروائی 12 بجے تک کے لیے ملتوی کر دی گئی تھی۔

ڈپٹی اسپیکر ہری ونش نے صبح ایوان کی کارروائی شروع کرتے ہوئے کہا کہ قائد حزب اختلاف ملکارجن کھڑگے نے قاعدہ 267 کے تحت نوٹس دیا ہے۔ انہوں نے کھڑگے سے کہا کہ وہ اپنا بیان پڑھ کر سنائیں۔ قائد حزب اختلاف نے اپنے بیان میں چین کی دراندازی کا معاملہ اٹھایا اور حکومت سے بیان دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے اس پر بحث کرنے کے لیے کہا۔ ایوان کے قائد پیوش گوئل نے کہا تھا کہ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اس مسئلہ پر ایوان میں وقفہ سوال کے دوران بیان دیں گے۔اس کی مخالفت کرتے ہوئے کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ حکومت کو ایوان میں چینی دراندازی کے معاملے بحث کرانے کے حوالے سے اپنا موقف واضح کرنا چاہئے۔ اس دوران ہری ونش نے ایوان کے میز پر ضروری دستاویزات رکھوائے اور وقفہ سوال چلانے کی کوشش کی۔ اس کے بعد کانگریس سمیت اپوزیشن کے تمام اراکین نے چینی دراندازی کے معاملے پر بحث کے لیے نعرے بازی شروع کردی اور اسپیکر کی کرسی کے سامنے آگئے۔ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہری ونش نے ایوان کی کارروائی ملتوی کر دی تھی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

چینی دراندازی کے معاملے پر راجیہ سبھا میں اپوزیشن کا زبردست ہنگامہ

Next Post

سرحد پر فوجیوں کے تصادم کے بعد چین کا بیان سامنے آیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ادھمپور میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوکے درمیان تصادم شروع

کشتواڑ میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جھڑپ

31/01/2026
اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
میرواعظ عمر فاروق نے ایکس اکاؤنٹ سے حریت چیئرمین کا عہدہ ہٹانے کی وضاحت کر دی

کشمیر یوں پر حملے بند کیے جائیں: میرواعظ عمر فاروق

30/01/2026
صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

30/01/2026
کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

30/01/2026
طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

30/01/2026
Next Post
سرحد پر فوجیوں کے تصادم کے بعد چین کا بیان سامنے آیا

سرحد پر فوجیوں کے تصادم کے بعد چین کا بیان سامنے آیا

وزیر اعلی نتیش کمار کا اعلان، 2025 کا چناؤ تیجسوری کی قیادت میں لڑا جائے گا

وزیر اعلی نتیش کمار کا اعلان، 2025 کا چناؤ تیجسوری کی قیادت میں لڑا جائے گا

حریت لیڈر نعیم خان کی درخواست ضمانت مسترد

حریت لیڈر نعیم خان کی درخواست ضمانت مسترد

پی ڈی پی یوتھ کنونشن ….محبوبہ مفتی اور وحید پرہ کے گلے شکوے

کشمیریوں کے لئے روزگار کے وسائل بند لیکن جیل کے دروازے کھُلے: محبوبہ مفتی

نپور شرما کے خلاف بی جے پی کی اچانک کاروائی بین الاقوامی ردعمل کا اثر، عمرعبداللہ

ہم چین کے ساتھ بہتر تعلقات بنانے میں ناکام : عمرعبداللہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »