• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, فروری ۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
راجوری واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہوگی، ایف آئی آر درج کی گئی:ڈی آئی جی

راجوری واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہوگی، ایف آئی آر درج کی گئی:ڈی آئی جی

by امت ڈیسک
16/12/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک//
ڈی آئی جی راجوری پونچھ رینج ڈاکٹر حسیب مغل نے جمعے کے روز کہاکہ راجوری میں پیش آئے واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہوگی۔

مغل نے کہاکہ لاشوں کو تحویل میں لے کر قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد اُنہیں آخری رسومات کی ادائیگی کی خاطر لواحقین کے سپرد کی جائے گی۔

راجوری میں مظاہرین کے ساتھ بات چیت کے بعد نامہ نگاروں کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے ڈی آئی جی راجوری پونچھ رینج ڈاکٹر حسیب مغل نے کہاکہ راجوری میں پیش آئے واقعے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرنے کے احکامات صادر کئے گئے ۔

مغل نے کہاکہ جمعے کی صبح جوں ہی یہ واقع پیش آیا تو پولیس ٹیم فوری طور پر جائے موقع پرپہنچی اور زخمی نوجوان کو ہسپتال منتقل کیا ۔انہوں نے کہاکہ مظاہرین کو یقین دلایا گیاکہ اس معاملے کی غیر جانبدرانہ تحقیقات ہوگی۔

ڈی آئی جی کے مطابق صبح سویرے لوگوں نے اس واقعے کو لے کر احتجاج بھی کیا لیکن پولیس اور ضلع انتظامیہ کے آفیسران کی جانب سے یقین دہانی کے بعد مظاہرین پُر امن طورپر منتشر ہوئے ۔انہوں نے بتایا کہ لاشوں کو تحویل میں لے کر اُنہیں قانونی کارروائی کی خاطر گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری منتقل کیا گیا۔

مغل نے لوگوں کو یقین دلایا کہ معاملے کی غیر جانبدرانہ تحقیقات ہوگی اور سب کچھ سامنے لایا جائے گا۔

دریں اثنا مظاہرین نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ فوج کے اعلیٰ آفیسران کے ساتھ ملاقات کے دوران ٹویٹ کا معاملہ اُٹھایا گیا۔مقامی لوگوں کے مطابق فوج کے سینئر آفیسران نے ٹویٹ پر معافی مانگی اور کہاکہ ایسا غلطی سے ہوا ہے لہذا وہ اس کو ری ٹویٹ کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ فوجی کمانڈر نے بتایا کہ کسی آفیسر نے غلطی سے ٹویٹ کیا ہے ۔

بتاد یں کہ فوج نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ ’راجوری میں ملٹری ہسپتال کے نزدیک جمعے کی صبح نامعلوم جنگجووں کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہو گئے ۔‘

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

وحید پرہ کی انتظامیہ سے حلف دلانے کی درخواست

Next Post

تاریخی جامع مسجد سری نگر میں مرد اور خواتین کے ایک ساتھ بیٹھنے اور فوٹو گرافی پر پابندی عائد

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

چابہار پورٹ پروجیکٹ کے لیے فنڈز نہیں مختص، امریکہ کی نئی پابندیوں کے تناظر میں بھارت کی حکمت عملی

چابہار پورٹ پروجیکٹ کے لیے فنڈز نہیں مختص، امریکہ کی نئی پابندیوں کے تناظر میں بھارت کی حکمت عملی

01/02/2026
یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

خواتین کو فائدہ، شراب اور سگریٹ پر ضرب، جانیں کیا سستا ہوا اور کیا مہنگا

01/02/2026
بڈگام پولیس نے ہٹ اینڈ رن کیس کو حل کیا، ڈرائیور سمیت تین گرفتار: پولیس

راجستھان کے کوٹا میں مشکوک چندہ جمع کرنے کے الزام میں جموں و کشمیر کے پانچ افراد حراست میں کوٹا، یکم فروری (کے این ٹی): راجستھان کے ضلع کوٹا میں پولیس نے مشکوک سرگرمیوں کے تحت چندہ جمع کرنے کے الزام میں جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو گرفتار جبکہ تین دیگر کو حراست میں لے لیا ہے، حکام نے اتوار کو بتایا۔ پولیس کے مطابق پونچھ ضلع کے رہائشی تین افراد کو ہفتہ کے روز بھیم گنج منڈی پولیس نے اس وقت حراست میں لیا جب وہ مبینہ طور پر مدارس کے لیے چندہ جمع کر رہے تھے۔ یہ تینوں ایک گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے، جہاں سے انہیں پوچھ گچھ کے لیے تحویل میں لیا گیا۔ بھیم گنج منڈی تھانہ انچارج رام کرشن گودارا نے بتایا کہ زیر حراست افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے اور تاحال کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس راجستھان آمد کے مقصد اور چندہ جمع کرنے سے متعلق دعوؤں کی تصدیق کر رہی ہے، جس کے لیے جموں و کشمیر کے حکام سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے۔ یہ کارروائی اس وقت عمل میں آئی ہے جب چند روز قبل، 24 جنوری کو، پونچھ ضلع سے تعلق رکھنے والے دو دیگر افراد کو کوٹا پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ حکام کے مطابق یہ دونوں بھی اسی گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے اور بعد ازاں انہیں جیل بھیج دیا گیا۔ اسٹیشن افسر لائق احمد نے بتایا کہ گرفتار افراد پر غیر قانونی طور پر چندہ جمع کرنے اور امن و امان میں خلل ڈالنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں افراد سے مشترکہ تفتیشی کمیٹی (جے آئی سی) نے بھی پوچھ گچھ کی ہے۔ پولیس کے مطابق دستاویزات کی جانچ سے معلوم ہوا کہ گرفتار افراد میں سے ایک کو صرف مدھیہ پردیش میں چندہ جمع کرنے کی اجازت حاصل تھی، مگر وہ کوٹا، راجستھان میں سرگرم تھا۔ جبکہ دوسرے فرد کے معاملے میں دستاویزات سے پتہ چلا کہ جس مدرسے کے لیے چندہ جمع کیا جا رہا تھا، وہ 2025 میں بند ہو چکا ہے۔ دونوں گرفتار افراد کی شناخت فاروق کے نام سے ہوئی ہے اور وہ سورنکوٹ، ضلع پونچھ کے رہائشی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید جانچ جاری ہے اور تفتیش کے نتائج کی بنیاد پر مناسب قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

01/02/2026
یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

01/02/2026
نرملا سیتا رمن کا بڑا اعلان: ہر ضلع میں گرلز ہاسٹل بنایا جائے گا

نرملا سیتا رمن کا بڑا اعلان: ہر ضلع میں گرلز ہاسٹل بنایا جائے گا

01/02/2026
کنگن پاور کینال سے لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد

کنگن پاور کینال سے لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد

01/02/2026
Next Post
تاریخی جامع مسجد سری نگر میں مرد اور خواتین کے ایک ساتھ بیٹھنے اور فوٹو گرافی پر پابندی عائد

تاریخی جامع مسجد سری نگر میں مرد اور خواتین کے ایک ساتھ بیٹھنے اور فوٹو گرافی پر پابندی عائد

بھارت نے یو این ایس سی کی رکنیت کے لیے امیدواری کا اعلان کیا

بھارت نے یو این ایس سی کی رکنیت کے لیے امیدواری کا اعلان کیا

حد بندی کمیشن نے جموں وکشمیر کے سبھی اضلاع کے لوگوں کے جذبات اور احساسات کا خیال رکھا ہے: رویندر رینہ

راجوری میں دو عام شہریوں کی ہلاکت ناقابل برداشت‘ ملوثین کے خلاف سخت کارروائی ناگزیر: رینا

’پی ایل اے کی گشتی خلاف ورزی کا سختی سے مقابلہ کیا گیا‘: لیفٹیننٹ جنرل کلیتا

’پی ایل اے کی گشتی خلاف ورزی کا سختی سے مقابلہ کیا گیا‘: لیفٹیننٹ جنرل کلیتا

تین کشمیری طالبہ نے امریکہ میں ماسٹرسس کیلئے فیلو شپ حاصل کی

تین کشمیری طالبہ نے امریکہ میں ماسٹرسس کیلئے فیلو شپ حاصل کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »