• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
سڑکوں پر بھیک مانگ کر گزارا کرنے والا 11 سالہ شاہ زیب نکلا لکھ پتی

سڑکوں پر بھیک مانگ کر گزارا کرنے والا 11 سالہ شاہ زیب نکلا لکھ پتی

by امت ڈیسک
16/12/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
دیوبند: یوپی کے سہارنپور سے ایک حیران کن واقعہ سامنے آیا ہے۔ جہاں بھیک مانگ کر گزارا کرنے والا 11 سالہ معصوم لکھ پتی نکلا۔ دراصل، کورونا کے دور میں اس کی ماں کی موت ہو گئی تھی، اس کے بعد اسے پیٹ بھرنے کے لئے بھیک مانگنی پڑ رہی تھی۔ لیکن وصیت میں بچے کے دادا نے آدھی جائیداد اس کے نام کر دی تھی۔ بچہ کے اہل خانہ اسے ڈھونڈ رہے تھے اور بچے کے دادا کو یہ یقین تھا کہ ان کا پوتا ایک دن ضرور مل جائے گا۔

ویب پورٹل ’آج تک‘ پر شائع رپورٹ کے مطابق سال 2019 میں دیوبند ناگل کے پنڈولی گاؤں کی رہنے والی عمرانہ ناراض ہو کر سسرال سے چلی گئی تھی۔ اس دوران اس کا شوہر کئی مرتبہ اسے لینے کے لئے گیا لیکن وہ نہیں مانی۔ بعد ازاں، عمرانہ اپنے بیٹے کو لے کر اتراکھنڈ کے کلیر شریف چلی گئی۔ اہل خانہ نے عمرانہ کو کافی تلاش کیا لیکن اس کا کچھ پتہ نہیں چل سکا۔ بیوی اور بچے سے جدا ہو جانے والے عمرانہ کے شوہر کی وفات ہو گئی۔ اس کے کچھ دن بعد کورونا پھیل گیا اور لاک ڈاؤں لگ گیا۔

اس دوران عمرانہ کی بھی موت ہو گئی اور اس کا معصوم بیٹا شاہ زیب یتیم ہو گیا۔ دادا نے اپنے پوتے کو تلاش کرنے کی ہر ممکن کوشش کی اور سوشل میڈیا سے لے کر اخبار تک میں پوتے کی تصویر دی، لیکن وہ انہیں نہ مل سکا۔

کچھ روز قبل کلیر میں شاہ زیب پر کسی دور کے رشتہ دار مبین کی نظر پڑی اور اس نے واٹس ایپ سے شاہ زیب کی تصویر سے اس کی شناخت کی اور اہل خانہ کو اس کی اطلاع دی۔ مبین نے بچے کو اہل خانہ تک پہنچا بھی دیا۔ بتایا جا رہا ہے بچے کے نام گاؤں میں مکان ہے جس کی قیمت 20 سے 25 لاکھ روپے ہے، اس کے علاوہ تین بیگھہ زمین بھی اس کے نام ہے۔ اس طرح شاہ زیب اب تقریباً 50 لاکھ کی جائیداد کا مالک بن گیا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بلاول بھٹو زرداری آئی ایس آئی کے ترجمان ہیں :ترون چگھ

Next Post

بھارت نے سب سے طاقتور میزائل اگنی-5 کا کامیاب تجربہ کیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026
Next Post
بھارت نے سب سے طاقتور میزائل اگنی-5 کا کامیاب تجربہ کیا

بھارت نے سب سے طاقتور میزائل اگنی-5 کا کامیاب تجربہ کیا

مصنوعی مادرِ رحم کی فیکٹری تیار، والدین پسند کے بچے ’’ڈیزائن‘‘ کرسکتے ہیں

مصنوعی مادرِ رحم کی فیکٹری تیار، والدین پسند کے بچے ’’ڈیزائن‘‘ کرسکتے ہیں

بی جے پی اور آر ایس ایس نفرت، تشدد اور خوف کی سیاست کر رہی ہیں، راہل گاندھی

بی جے پی اور آر ایس ایس نفرت، تشدد اور خوف کی سیاست کر رہی ہیں، راہل گاندھی

حبہ کدل سرینگر میں بھیانک آتشزدگی، نصف درجن کے قریب مکان خاکستر

حبہ کدل سرینگر میں بھیانک آتشزدگی، نصف درجن کے قریب مکان خاکستر

کشمیر میں جماعت اسلامی کی املاک کو ضبط کرنے کا سلسلہ جاری

کشمیر میں جماعت اسلامی کی املاک کو ضبط کرنے کا سلسلہ جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »