امت نیوز ڈیسک //
نیویارک میں بلاول بھٹو کے مشاہدات پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری ترون چگھ نے آج کہا کہ بلاول بھٹو پاکستان میں ایک ناکام وزیر ہیں اور یہ ان کی مایوسی ہے جوان کے بیانات سے ظاہر ہوتی ہے۔ چنگھے نے کہا کہ بنیادی طور پر بلاول بھٹو آئی ایس آئی کی کٹھ پتلی ” رہے ہیں اور پوری دنیا میں آئی ایس آئی کی زبان بولتے رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا، لیکن یہ شرم کی بات ہے کہ وہ صرف آئی ایس آئی کی اچھی کتابوں میں رہنے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی پر تبصرہ کر رہے ہیں”۔ چگھ نے کہا کہ ایک نئے ہندوستان کی تعمیر میں مودی کا تعاون پاکستان کے لیے ایک مسئلہ تھا اور بلاول جیسے آئی ایس آئی کے ایجنٹ اس کا ثبوت ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مودی کی شاندار کامیابی کے سامنے بلاول کی مایوسی ہے جس کا اظہار ان کے الفاظ میں نظر آ رہا ہے۔ بتادیں کہ پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے نیو یارک میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت گاندھی کی نہیں ، گاندھی جی کے قاتل کے نظریات پر یقین رکھتی ہے، اور ہٹلر سے متاثر ہے۔ بھٹو نے کہا کہ بھارت کو بتانا چاہتا ہوں کہ اسامہ بن لادن تو مر چکا ہے مگر گجرات کا قصائی زندہ ہے اور بھارت کا وزیر اعظم بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد عناصر کو ہمارے ہمسایہ ملک سے معاونت مل رہی ہے، بلوچستان میں عدم احکام کیلئے غیر ملکی عناصر سر گرم ہیں۔