امت نیوز ڈیسک //
پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی ضلع کپواڑہ میں حزب المجاہدین ملی ٹنٹ تنظیم کیلئے کام کرنے والے پانچ افراد کو اسلحہ اور گولہ بارود سمیت گرفتار کیا گیا ہے ۔
پولیس کے مطابق ضلع پولیس کپواڑہ اور فوج کی انٹیلی جنس اور دیگر انٹیلی جنس ایجنسیوں سے ایک مصدقہ اطلاع ملی تھی کہ کرالپورہ کے علاقے میں حزب المجاہدین تنظیم کا ایک جنگجو ماڈیول سرگرم ہے جو نہ صرف عسکریت پسندوں کو محفوظ پناہ گاہ فراہم کرنے میں مدد کر رہا ہے بلکہ دیگر رسد بھی فراہم کر رہا ہے۔
اس اطلاع کی بنیاد پر، پولیس اور فوج کی مشترکہ ٹیم نے تین عسکریت پسندوں کے ساتھیوں کو گرفتار کیا جن کی شناخت عبدل روف ملک ولد غلام محمد ملک ، الطاف احمد پائر ولد غلام قادر پائر ساکنان دردسن کرالپورہ اور ریاض احمد لون ولد محمد یوسف لون ساکن کرالپورہ کے بطور ہوئی ۔
پوچھ گچھ کے دوران تینوں نے پاکستان میں مقیم ایک ہینڈلر فاروق احمد پیر عرف ندیم عثمانی آف ککروسہ کپواڑہ کی ہدایات پر حزب تنظیم کے عسکریت پسندوں کے لئے بنائے گئے دو ٹھکانوں کے بارے میں انکشاف کیا جو اس وقت پی او کے میں مقیم ہیں جہاں سے کچھ اسلحہ اور گولہ بارود بھی موجود تھا ۔
گرفتار تینوں کے انکشاف اور شناخت پر دونوں ٹھکانوں کا پتہ لگایا گیا ہے۔ 01 اے کے رائفل، 02 اے کے میگزین، 119 اے کے گولہ بارود، 01 پستول، 01 پستول میگ، 04 پستول راونڈز، 06 ہینڈ گرنیڈ، 01 آئی ای ڈی ٹون، 01 ڈی ای ڈی ٹون ٹھکانوں سے 02 تاروں کے بنڈل اور تقریباً 100 لیٹر کی ایک واٹر ٹینک برآمد ہوئی ہے۔