امت نیوز ڈیسک //
جموں:ایک اہم سیاسی پیش رفت میں، ڈیموکریٹک آزاد پارٹی (ڈی اے پی) نے اپنے تین سینئر ممبران کو ‘پارٹی مخالف سرگرمیوں’ کے لیے نکال دیا ہے۔
پارٹی کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ "غلام نبی آزاد، چیئرمین، ڈی اے پی نے شری تارا چند، ڈاکٹر منوہر لال اور بلوان سنگھ کو پارٹی مخالف سرگرمیوں کے لیے فوری طور پارٹی سے نکال دیا ہے“۔