امت نیوز ڈیسک //
ضلع رام بن کے سیری علاقے میں گزشتہ شب پیش آئے ایک سڑک حادثے میں ایک ٹینکر ڈرائیور لقمہ اجل بن گیا ہے۔ سرکاری زرائع نے بتایا کہ رام بن کے سیر می علاقے میں ایندھن سے لدا ایک ٹینکر پیر اور منگل کی درمیانی شب حادثہ کا شکار ہو کر گہری کھائی میں جا گرا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ حادثے میں ٹینکر ڈرائیور موقع پر ہی لقمہ اجل بن گیا۔
انہوں نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی بچانی کاروائی شروع کی گئی تاہم جائے حادثہ سے ڈرائیور کی لاش برآمد کر لی گئی اور قانونی و طبی لوازمات مکمل کرنے کے بعد اہل خانہ کے سپر د کر دی گئی۔ متوفی کی شناخت سمیر احمد را تھر ولد غلام محمد ساکنہ ہاری پر یگام ترال کے طور پر ہوئی ہے۔ متوفی کے اہل خانہ نے بتایا کہ سمیر اپنے کنبہ کا اکلوتا بیٹا تھا، اس کی حادثاتی موت کی خبر پھیلتے ہی علاقے میں کہرام مچ گیا۔ ادھر پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کر لیا ہے اور حادثے کی وجوہات کا پتہ لگایا جارہا ہے۔
بتادیں کہ پیر کے روز شاہراہ پر پیش آئے الگ الگ 4 سڑک حادثات میں کم از کم 3 افراد لقمہ بن گئے جبکہ ایک درجن سے زائد زخمی ہوئے۔









