امت نیوز ڈیسک //
بیرون ملک میں کو وڈا نفیکشن کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر ، جموں و کشمیر سمیت ملک بھر میں کور و ناو باسے نمٹنے کی تیاریوں کو جانچنے کے لیے منگل کو ضلعی سطح پر ماک ڈرل کی گئی۔ اسی دوران جموں کے گاندھی نگر ہسپتال میں بھی کو وڈ 19 کے متعلق موک ڈرل کا انعقاد کیا گیا د ہیں جموں و کشمیر بھر کے دیگر ہسپتالوں میں اس طرح کی مشقیں کی گئیں اور طبی عملہ کی صلاحیتوں کا جائزہ لیا گیا۔ مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر منسکھ مانڈویہ موک ڈرل کو دیکھنے کے لیے نئی دہلی کے صفدر جنگ ہسپتال پہنچے۔ انہوں نے تمام تیاریوں کے ہموار کام کو دیکھا اور ضروری ہدایات دیں۔
انہوں نے کہا کہ کو وڈ سے نمٹنے کے لیے آلات، ادویات اور انسانی وسائل کے ساتھ تیار رہنا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وبا سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ کو وڈ کے معیارات پر عمل کیا جائے اور گمراہ کن معلومات سے گریز کیا جائے. کو وڈ موک ڈرل کا مقصد ماضی کے تجربے کی بنیاد پر وہاسے نمٹنے کی تیاریوں کو جانچنا ہے۔ یہ موک ڈرل ملک بھر میں ضلع سطح پر کی گئی۔ اس میں اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ کو وڈ سے نمٹنے کے لیے خصوصی کو وڈا سپتال، بستر، ادویات ، آکسیجن کی دستیابی اور فراہمی، وینٹی لیٹر زاور ایمبولینسز ہموار حالت میں ہیں.