امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر کے ساتھ ساتھ وادی کے دیگر اضلاع میں جمعرات کی سہ پہر ہلکی برف باری شروع ہوگئی ہے۔
وادی کشمیر کے شمال و جنوب اور وسطی بالائی علاقوں میں اس وقت تیز برفباری جاری ہے، وہیں سرینگر میں بھی ہلکی برف باری ہو رہی ہے۔ برفباری کے پیش نظر انتظامیہ نے مغل روڈ کو آمدورفت کے لئے بند کردیا ہے وہیں عوام سے احتیاط برتنے کی گزارش کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں 29 دسمبر کی رات سے 30 دسمبر تک کہیں کہیں رک رک کر ہلکی سے درمیانی درجے کی برفباری ہونے کے امکان ہیں۔ اس سے قبل سرینگر میں 25 دسمبر کو رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی5.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔










