• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
سی بی کے نے نوکریاں دینے کے بہانے پر لوگوں سے دھوکہ دہی کرنے والے 7 ملزموں کے خلاف چالان پیش کیا

سی بی کے نے نوکریاں دینے کے بہانے پر لوگوں سے دھوکہ دہی کرنے والے 7 ملزموں کے خلاف چالان پیش کیا

by امت ڈیسک
29/12/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
کرائم برانچ کشمیر (سی بی کے) نے لوگوں سے سرکاری نوکریاں فراہم کرنے کا جھانسہ دے کر پیسے اینٹھنے والے 7 ملزموں کے خلاف چالان پیش کیا ہے۔سی بی کے کے ایک ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ سی بی کے کی اکنامک اوفنس ونگ نے ایک کیس کے سلسلے میں جے ایم آئی سی گاندربل کی ایک عدالت میں سات ملزموں کے خلاف چالان پیش کیا۔بیان میں ملزموں کے نام راکیش کمار ولد اوم پرکاش ساکن کشمیری محلہ اکھنور جموں، منظور احمد گنائی ولد محمد سبحان گنائی ساکن شیر پورہ پٹن بارہمولہ،محمد یوسف وانی ولد عبدلاحد وانی ساکن کتہ جن کنزر حال نزدیک جامع مسجد کنزر(سکبدوش سرکاری ملازم)، غلام محمد شیخ عرف گلزار شیخ عرف سلیم خان ولد عبدالعزیز ساکن گلشن پورہ ترال حال پمپوش کالونی نور باغ سری نگر(معطل شدہ پولیس کانسٹیبل)، عبدالقیوم شیخ ولد عبدالرحمان شیخ ساکن ترکو شوپیاں حال گتہ کالونی نور باغ سری نگر (خاکروب)،شکیل احمد میر ولد غلام محمد میر ساکن نوا?بادی محلہ صفا پورہ (کانسٹیبل) اور عبدالحمید بٹ ولد عبدالصمد بٹ ساکن ہرد ویل بڈگام حال اوم پورہ بڈگام کے بطور ظاہر کئے گئے ہیں۔موصوف ترجمان نے بتایا کہ اس ضمن میں ایک کیس ایک شکایت پر درج کیا گیا تھا جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ ان لوگوں نے ایک دوسرے کے ساتھ ساز باز کرکے شکایت کنندگان سے بے ایمانی کرکے محکمہ پولیس میں نوکریاں فراہم کرنے کے بہانے پر خطیر رقم وصول کی ہے۔انہوں نے کہا کہ شکایت موصول ہونے کے بعد اس ضمن میں ابتدائی تحقیقات کرنے کا حکم صادر کیا گیا جس کے نتیجے میں پولیس اسٹیشن کرائم برانچ میں ایک کیس ایف آئی آر نمبر 19\2015 کے تحت درج کیا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ جملہ ملزموں نے ایک دوسرے کے ساتھ منصوبہ بند مجرمانہ سازش کرکے شکایت کنندگان کو جھانسہ دے کر ان سے محکمہ پولیس میں نوکریاں فراہم کرنے کے بہانے پر خطیر رقم وصول کی ہے۔بیان کے مطابق ابتدائی طور پر ارتکاب شدہ کارروائیوں سے آر پی سی کی دفعہ یو\ ایس 419, 420,120-B کے تحت قابل سزا جرم کا انکشاف ہوا اور بعد ازاں اس کے مطابق عدالت میں چالان پیش کیا گیا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

کووڈ 19کی تازہ لہر سے گھبرانے کی ضرورت نہیں :ڈاکٹرس ایسوسی ایشن

Next Post

دنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑی پیلے 82 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
Next Post
دنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑی پیلے 82 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

دنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑی پیلے 82 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

وزیر اعظم مودی کی والدہ انتقال کر گئیں

وزیر اعظم مودی کی والدہ انتقال کر گئیں

مظفر پرے ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی سے مستعفی

مظفر پرے ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی سے مستعفی

شاندار صدی کا ایشور کے قدموں میں اختتام، والدہ کے انتقال پر پی ایم مودی کا ٹویٹ

شاندار صدی کا ایشور کے قدموں میں اختتام، والدہ کے انتقال پر پی ایم مودی کا ٹویٹ

ہیرابین کے انتقال پر سیاسی و سماجی رہنماؤں نے خراج عقیدت پیش کی

ہیرابین کے انتقال پر سیاسی و سماجی رہنماؤں نے خراج عقیدت پیش کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »