• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
بہار میں چینی خاتون پولیس حراست میں، دلائی لامہ کی جاسوسی کا شبہ

بہار میں چینی خاتون پولیس حراست میں، دلائی لامہ کی جاسوسی کا شبہ

by امت ڈیسک
30/12/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک//
پٹنہ: ریاست بہار کے بودھ گیا میں چینی خاتون سونگ جیالون کو گیا پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ گزشتہ دو دنوں سے گیا پولیس کو اس کی تلاش تھی، اس حوالے سے خاتون کا اسکیچ بھی پولیس نے جاری کیا تھا۔ اس سلسلے میں گیا کی ایس ایس پی ہرپریت کور نے دیر شام کو پریس کانفرنس میں بتایا کہ چینی خاتون کے حوالے سے پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ وہ ویزا کی میعاد ختم ہونے کے باوجود بھارت میں مقیم تھی۔

ایس ایس پی نے کہا کہ معلومات کی بنیاد پر ہم نے چھان بین کی تو معلوم ہوا کہ یہ خاتون مہارانی روڈ پر ایک گیسٹ ہاؤس میں رہ رہی ہے۔ تفتیش کے دوران اس نے بتایا ہے کہ وہ جنوری 2020 میں دلائی لامہ سے تعلیم حاصل کرنے یہاں آئی تھی اور 22 دسمبر کو وہ بودھ گیا آئی تھی۔ خاتون نے ویزا کی شرائط کی خلاف ورزی کی ہے۔ ملک کی تفتیشی ایجنسیوں کی جانب سے بھی پوچھ تاچھ جاری ہے۔ایس ایس پی نے بتایا کہ مذکورہ خاتون 19 اکتوبر 2019 کو پہلی مرتبہ آئی تھی۔ اس دوران وہ دلائی لامہ کی تعلیمات حاصل کرنے کے لیے بودھ گیا آئی تھی۔ اس کے بعد وہ جنوری 2020 کو نیپال گئی اور چار دن کے بعد 20 جنوری 2020 کو دوبارہ بھارت آئی۔ ویزے کی شرائط کے مطابق انہیں بھارت میں صرف 90 دن تک رہنے کی اجازت تھی لیکن انہوں نے اس شرط کی خلاف ورزی کی۔ جب اس کی وجہ پوچھ تاچھ کی گئی تو خاتون نے بتایا کہ وہ ای ٹورسٹ ویزا پر بھارت آئی تھی اور کورونا کے بعد واپس نہیں گئی اور سینٹرل تبت ساوا ایسوسی ایشن میکلوڈ گنج، ہماچل پردیش میں بھارت میں ہی رہی۔

22 دسمبر کو دلائی لامہ کے خصوصی پروگرام میں شامل ہونے بودھ گیا آئی تھی۔ قواعد کے مطابق انہیں ایف آر آر او کولکتہ نے بھارت چھوڑنے کا نوٹس جاری کیا ہے اور ان کا ویزا منسوخ کر دیا گیا ہے۔ انہیں ملک بدری کے لیے ایف آر آر او دہلی بھیجا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی اسے بلیک لسٹ بھی کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ نیپال میں چار دن رہنے کے دوران اسکی ملاقات ایک نیپالی خاتون سے ہوئی تھی جو بعد میں ہماچل دونوں ساتھ رہیں اور پھر دونوں یہاں بودھ گیا میں ساتھ رہ رہی تھی۔چین کی جانب سے دلائی لامہ کی جاسوسی کیے جانے کے سوال پر ایس ایس پی نے کہا کہ ابھی اس کی تفتیش جاری ہے جانچ ایجنسیاں اس کو کھنگال رہی ہیں، تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ چینی خاتون جاسوس ہے کہ نہیں؟ لیکن ویزا معاملے میں کاروائی شروع کردی گئی ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بڈگام پولیس نے برفباری میں پھنسے ہوئے 52 سیاحوں کو بچایا

Next Post

بھارتی کرکٹر رشبھ پنت سڑک حادثہ میں زخمی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

27/01/2026
کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

27/01/2026
یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

27/01/2026
اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

27/01/2026
محبوبہ مفتی کا اینٹی لینڈ ایویکشن بل اسمبلی  میں پیش کرانے کا اعلان

محبوبہ مفتی کی بابا بلھے شاہ کے مزار کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت، بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

27/01/2026
سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

27/01/2026
Next Post
بھارتی کرکٹر رشبھ پنت سڑک حادثہ میں زخمی

بھارتی کرکٹر رشبھ پنت سڑک حادثہ میں زخمی

خراب موسم کے سبب سرینگر ائیرپورٹ پر پروازیں معطل

خراب موسم کے سبب سرینگر ائیرپورٹ پر پروازیں معطل

اننت ناگ میں آتشزدگی، 13مکان، 10دکانیں خاکستر

اننت ناگ میں آتشزدگی، 13مکان، 10دکانیں خاکستر

جموں میں بین الاقوامی سرحد پر درانداز ہلاک

پونچھ میں ایل او سی پر بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن

ڈوڈہ میں جنگجووں کے 2بالائی ورکروں پر پی ایس اے عائد:پولیس

بڈگام کے چار بدنام زمانہ منشیات فروشوں پر پی ایس اے عائد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »