امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: جموں و کشمیر کے سرینگر ائیرپورٹ پر پروازوں کی آمد و رفت معطل کردی گئی ہے۔ وادی میں پہلی برف باری سے سرینگر ائیرپورٹ پر زبردست ٹریفک جام ہوگیا۔ وہیں خراب موسم کی وجہ سے تمام پروازوں کی آمدو رفت عارضی طور پر روک دی گئی ہیں۔ سرینگر ائیرپورٹ کے ڈائریکٹر کلدیپ سنگھ نے ای ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ خراب موسم کی وجہ سے فلائٹ آپریشن معطل ہے ڈائریکٹر نے کہا کہ موسم بہتر ہوجائے گا تب فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کیا جائے گا۔
سرینگر میں تازہ برف باری کے بعد، خراب موسم کی وجہ سے سرینگر ائیرپورٹ پر پروازیں معطل ہو گئی ہے، سرینگر ہوائی اڈے پر ٹریفک کی ایک لمبی قطار دیکھی گئی جس سے مسافر کافی پریشان نظر آئیں۔
مسافروں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری فلائٹ شیڈول تھی لیکن برفباری کی وجہ سے ہماری پروازیں روک دی گئیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ موسم میں بہتری آئے گی اور سرینگر ایئرپورٹ پر پروازیں جلد دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔( ای ٹی وی بھارت)