امت نیوز ڈیسک //
بڈگام میں پولیس نے 4 منشیات فروشوں کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے انہیں ضلع جیل راجوری منتقل کر دیا گیاہے۔ تفصیلات کے مطابق، منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے بڈگام پولیس نے مجاز اتھارٹی سے باضابطہ حراست کے احکامات حاصل کرنے کے بعد پی ایس اے کے تحت 04 بد نام زمانہ منشیات فروشوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ منشیات فروشوں کی شناخت جہانگیر احمد منگلو عرف جئے کھنڈیل ولد عبدالرشید مگلو سکنہ پوپتلی باغ بڈگام، محمد عارف مگلو ولد غلام محمد منگلو سکنہ پتلی باغ بڈگام ، مهراج احمد وانی ولد محمد امین والی سکنہ اعوان پورو، چاڈورہ بڈگام اور میسر احمد میر ولد مر حوم غلام حسن میر سکنہ دلوان چرار شریف کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس حکام نے ایک پریس بیان میں کہا کہ مقدمہ درج کرنے کے بعد منشیات فروشوں کو حراست میں لیا گیا ہے اور بعد میں انہیں ضلع جیل راجوری، جموں میں منتقل کر گیا ہے۔ واضح رہے کہ مذکورہ منشیات فروش ضلع کے مختلف تھانوں میں درج 06 این ڈی پی ایس مقدمات میں ملوث تھے اور ضلع بڈگام کے مقامی نوجوانوں کو منشیات فراہم کر کے منشیات کے کاروبار کو فروغ دے رہے تھے۔