امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے قاضی گنڈ علاقے میں جمعہ کو زیگ پوسٹ کے قریب سڑک حادثے میں ایک خاتون سیاح کی موت ہوگئی اور سات دیگر زخمی ہوگئے۔
خبر رساں ایجنسی کے این او نے ایک اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ جموں سے سری نگر کی طرف آنے والی ایک گاڑی زیگ پوسٹ کے قریب گہری کھائی میں جاگری۔
انہوں نے کہا کہ اس واقعہ میں یوپی سے تعلق رکھنے والے ایک سیاح کی موت ہوگئی، جب کہ 7 دیگر زخمی ہوئے اور انہیں قاضی گنڈ اور ویری ناگ کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ متوفی سیاح کی شناخت لکھنؤ یوپی کے عتیق اللہ اقرائی کی بیوی شیبہ عراقی کے طور ہوئی ہے ۔