امت نیوز ڈیسک //
سرینگر:جموں و کشمیر محکمہ داخلہ کی جانب سے ایک حکمنامہ جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ انتظامیہ کی مفاد کے لیے دو آئی پی ایس افسران کو دستیاب اسامی کے بعد تعینات کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر اروند کروانی کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق گورو سیکروار کی دستیاب اسامی کے تحت انچارج سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، ساؤتھ سرینگر تعینات کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ آئی پی ایس افسر شری رام کو دستیاب اسامی کے تحت انچارج سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، ایسٹ سرینگر تعینات کیا گیا ہے۔
بتادیں کہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے 6 جنوری کو پولیس محکمے میں 74 افسران کے تبادلے اور تقرریاں عمل میں لائی ہیں۔ اس سلسلے میں انتطامہ نے دو حکم نامے جاری کیے گئے تھے۔ حکم نامے کے مطابق ایس ایس پی بارہموکہ رئیس محمد بٹ کو ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی کشمیر تعینات کیا گیا ہے،وویک گپتا ڈی کو ڈی آئی جی شمالی کشمیر رینج بارہمولہ تعینات کیا گیا ہے۔ اسی طرح آئی پی ایس کمشنر سول ملٹری رابطہ غریب داس کو تبدیل کر کے ڈائریکڑ ایس کے پے اے ادھمپور تعینات کیا گیا تھا۔آئی پی ایس افسر شریدھر پاٹل کو ڈی آئی جی ٹریفک جموں مقرر کیا گیا۔ڈاکٹر اجیت سنگھ کو ڈی آئی جی اسٹیٹ انویسٹی گیٹینگ ایجسنی کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔امتیاز اسماعیل کو پولیس ہیڈکوارٹر ڈی آئی جی ٹریننگ تعینات کیا گیا،امیش کمار کو ڈی آئی جی ہوم گارڈ جموں مقرر کیا گیا ہے۔