• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ترکی میں شدید زلزلے کے جھٹکے، پانچ افراد ہلاک، سولہ عمارتیں منہدم

ترکی میں شدید زلزلے کے جھٹکے، پانچ افراد ہلاک، سولہ عمارتیں منہدم

by امت ڈیسک
06/02/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
ترکی میں پیر کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.8 درج کی گئی ہے۔ جنوب مشرقی ترکی میں زلزلے سے بھاری نقصان کی اطلاعات ہیں۔ زلزلے کے باعث یہاں کئی عمارتیں منہدم ہوگئیں۔ یہی نہیں پانچ لوگوں کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔ دوسری جانب شام میں بھی زلزلے کے باعث کئی عمارتیں منہدم ہوگئیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ ترکی میں مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بج کر 17 منٹ پر زلزلہ آیا۔ اس کی گہرائی زمین کے اندر 17.9 کلومیٹر تھی۔ ترکی کے شہر غازیانتپ کے قریب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے شدید جھٹکوں سے کئی عمارتیں منہدم ہوگئیں۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اب تک پانچ افراد کی ہلاکت کی خبریں منظرعام پر آ چکی ہیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے لبنان اور شام میں بھی محسوس کیے گئے۔ شام کے حلب اور حما شہر سے نقصانات کی اطلاعات ہیں۔ سول ڈیفنس کے مطابق شام میں ترکی کی سرحد سے متصل علاقوں میں کئی عمارتیں منہدم ہوگئی ہیں۔ دمشق میں بھی زلزلے کے جھٹکوں کے بعد لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔ لبنان میں تقریباً 40 سیکنڈز تک زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ترکی کے جغرافیائی محل وقوع کی وجہ سے یہاں اکثر زلزلے آتے رہتے ہیں۔ 1999 سے اب تک زلزلے سے 18000 افراد لقمۂ اجل بن چکے ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جموں کشمیر بھارت کا نا قابل تنسیخ حصہ ، کسی بھی ملک کی مداخلت قابل قبول نہیں:وزیر خارجہ

Next Post

پلوامہ کا نوجوان عسکری صف میں شامل نہیں ہوا : پولیس

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

24/01/2026
یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

24/01/2026
مبینہ حملے کے بعد تہار میں ایم پی انجینئر رشید کو جیل نمبر 1 منتقل کیا گیا

عدالت نے رکنِ پارلیمنٹ انجینئر رشید کو حراستی پیرول پر بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی

24/01/2026
سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
Next Post
پلوامہ کا نوجوان عسکری صف میں شامل نہیں ہوا : پولیس

پلوامہ کا نوجوان عسکری صف میں شامل نہیں ہوا : پولیس

ترکیہ اور شام میں زلزلے سے تباہی، متعدد عمارتیں زمین بوس، ہلاکتیں 150 سے تجاوز کرگئیں

ترکیہ اور شام میں زلزلے سے تباہی، متعدد عمارتیں زمین بوس، ہلاکتیں 150 سے تجاوز کرگئیں

کانگریس پارٹی کا جموں میں احتجاج

کانگریس پارٹی کا جموں میں احتجاج

انہدامی کارروائی غیر قانونی: عمر عبداللہ

انہدامی کارروائی غیر قانونی: عمر عبداللہ

انسداد تجاوزات مہم: سوشل میڈیا سائٹوں پر جعلی لسٹ اپ لوڈ کرنے والوں کے خلاف پولیس متحرک

انسداد تجاوزات مہم: سوشل میڈیا سائٹوں پر جعلی لسٹ اپ لوڈ کرنے والوں کے خلاف پولیس متحرک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »