امت نیوز ڈیسک //
منشیات کے خلاف اپنی مہم کو جاری رکھتے ہوئےبارہمولہ پولیس نے آج چار منشیات فروشوں کو گر فتار کر کے بڑی مقدار میں منشیات برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔ پولیس نے آج جاری ایک بیان میں بتایا، "ڈیلینا گھاٹ پر ناکہ چیکنگ کے دوران پولیس نے ایک کار زیر نمبر -DL3CAD 2779 کو چیکنگ کیلئے روکا جس میں تین افراد سوار تھے ، گاڑی کی چیکنگ کے دوران 35 گرام ہیروئن جیسا مادہ بر آمد کر لیا۔ تینوں افراد کو فوری طور پر گر فتار کر لیا گیا اور گاڑی کو بھی قبضے میں لے لیا گیا۔ گر فتار افراد کی شناخت جان محمد لون عرف جگاور ولد محمد مقبول اون سکنہ شاہین محلہ ڈیلینا، ندیم احمد میر ولد بشیر احمد سکنه در پوروڈیلینا اور معروف احمد خان محمد یونس خان سکنہ اوڑی کے طور پر ہوئی۔
پولیس ترجمان نے بتایا، "پولیس کی ایک پارٹی نے ہر تھرت پیٹن میں نا کہ چیکنگ کے دوران ایک شخص کی مشکوک نقل و حرکت دیکھی، متعلقہ شخص نے پولیس کو دیکھ فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس اہلکاروں نے اسے پکڑ لیا۔ متعلقہ شخص کی ذاتی تلاشی کے دوران اس کے پاس موجود تھیلے سے 35 گرام چرس اور 2.2 کلو پوست جیسا مادہ بر آمد ہوا، جسے فوری طور پر گر فتار کر لیا۔ منشیات فروش کی شناخت اوید احمد میر ولد علی محمد میر سکنہ چنبل پیٹن کو حراست میں لے لیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ دو معاملات کے سلسلے میں پولیس تھا نہ بارہمولہ اور پٹن میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ علاقے کے عام لوگوں نے بارہمولہ پولیس کی کوششوں کی ستائش کی اور معاشرے سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پولیس کا ساتھ دینے پر آمادگی ظاہر کی۔








