امت نیوز ڈیسک //
جموں و کشمیر پولیس نے ضلع پلوامہ میں بدھ کے روز 10 ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو گزشتہ 18 سالوں سے مفرور تھے۔
پولیس کے مطابق گرفتار شدگان کے خلاف پولیس اسٹیشن راج پورہ اور پلوامہ میں سنگین مقدمات درج تھے۔
پولیس نے گرفتار افراد کی شناخت منظور گنائی ولد عبداللہ گنائی ساکن درابگام راجپورہ، بشیر احمد گنائی ولد عبدالاحد ساکن درابگام راجپورہ، عزیز بخشی ولد نبیر بخشی ساکن درابگام راجپورہ، گلزار احمد شیخ ولد محدا شیخ ساکن درابگام راجپورہ، مشتاق احمد لون ولد عبداللہ لون ساکن درابگام راجپورہ، جاوید احمد شاہ ولد غلام محمد شاہ ساکن باغات برزاللہ سرینگر (ڈنگر پورہ نوگام)، عبدالحامد پیرے ولد غلام احمد پارے ساکن پنڈت پورہ بالا ٹنگمرگ، مشتاق احمد بٹ ولد غلام محمد بھٹ ساکن جاگیر پاریگم، عبد الحامد بھٹ ولد ولی محمد بھٹ ساکن دسپنہ پلوامہ اور محمد افضل ملک ولد عبد الرحمن ملک ساکن اگرگنڈ نیوا کے بطور کی ہے۔
کرال پورہ کپواڑہ میں دوران شب دم گھٹنے سے 5 افراد لقمہ اجل
پولیس کے مطابق تمام ملزمان کو مزید کاروائی کے لیے عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔









