امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بیجبہاڑہ قصبے کے حسن پورہ علاقے میں نامعلوم بندوق برداروں نے ایک شہری کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔
خبر رساں ایجنسی کے این او نے ایک اہلکار کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ نامعلوم عسکریت پسندوں نے حسن پورہ میں ایک شہری پر فائرنگ کی جس میں وہ زخمی ہو گیا جس کے بعد اسے علاج کے لیے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال (ایس ڈی ایچ) بجبہاڑہ منتقل کیا گیا۔
زخمی شہری کی شناخت آصف علی گنائی ولد علی محمد گنائی ساکنہ حسن پورہ ٹویلا کے طور پر ہوئی ہے۔ اس دوران حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔











