• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
معراج العالم کی اختتامی تقریب پر روح پرور اجتماعات ،سب سے بڑی تقریب درگاہ حضرت بل میں منعقد

معراج العالم کی اختتامی تقریب پر روح پرور اجتماعات ،سب سے بڑی تقریب درگاہ حضرت بل میں منعقد

by امت ڈیسک
24/02/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
وادی کشمیر کے درگاہوں، خانقاہوں اور امام بارگاہوں میں جمعے کو معراج عالم کی مناسبت سے روح پرور تقاریب کا انعقاد کیا گیا جن میں لاکھوں کی تعداد میں فرزندان توحید نے شمولیت کی۔

اس سلسلے میں سب سے بڑی تقریب درگاہ حضرت بل میں منعقد کی گئی جہاں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد لوگ موئے مقدس (ص)کے دیدار سے مستفیض ہوئے۔

وادی کی مساجد، زیارت گاہوں اور خانقاہوں میں رات بھر جاری رہنے والی پرنور اور پروقار شب خوانی کی تقریبات میں لاکھوں کی تعداد میں عاشقان رسول (ص) وعظ و تبلیغ، درودواذکار ، ختمات المعظمات اور نعت و منقبت میں محو رہے۔ اس دن کی مناسبت سے سب سے بڑی تقریب شہرہ آفاق جھیل ڈ ل کے کناروں پر واقع آثار شریف درگاہ حضرت بل میں منعقد ہوئی جہاں وادی کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے عاشقان رسول (ص) نے شب خوانی کی روح پرور مجالس میں حصہ لیا۔درگاہ حضرت بل میں عاشقان رسول (ص) موئے مقدس کے دیدار سے بھی فیضیاب ہوئے۔ درگاہ حضرت بل میں لاکھوں فرزندان توحید نے باجماعت نماز جمعہ ادا کی اور بعد میں موئے پاک کا دیدار کیا۔درگاہ حضرت بل میں فرزندان توحید کی تعداد کا اس بات سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا تھا کہ یونیورسٹی کے مین گیٹ تک تل دھرنے کی بھی جگہ نہیں تھی۔نامہ نگار نے بتایا کہ نماز جمعے کی ادائیگی کے بعد لاکھوں زائرین موئے پاک (ص )کے دیدار سے فیضیاب ہوئے جس دوران رقعت آمیز مناظر دیکھنے کوملے۔
دریں اثنا شب خوانی کی مجالس آثار شریف شہری کلاش پورہ، پنجورہ اور دوسری عبادگاہوں میں بھی منعقد ہوئیں۔ جبکہ صوبہ جموں بالخصوص خطہ چناب و پیر پنچال اور خطہ لداخ کے لیہہ، کرگل اور دراس میں بھی خصوصی مجالس کا انعقاد کیا گیا۔

انتظامیہ نے آثار شریف درگاہ حضرت بل میں زائرین کو ہر ممکن سہولیت پہنچانے کی غرض سے تمام انتظامات کئے تھے جن میں بلا خلل،بجلی ،پینے کا صاف پانی،طبی ،ٹرانسپورٹ ،صحت وصفائی کے علاوہ دیگر سہولیات شامل ہیں۔محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری اور جموں وکشمیر بینک نے درگاہ حضرت میں زائرین کے لئے طعام کے معقول انتظامات کئے تھے۔عقیدتمندوں کو درگاہ تک لانے اور لے جانے کے لئے اسٹیٹ روڑ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ایس آر ٹی سی) نے دیر رات تک ٹرانسپورٹ سہولیت دستیاب رکھی تھی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سانبہ میں غیر مقامی افراد کی تفصیلات طلب

Next Post

اننت ناگ میں نامعلوم عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں شہری زخمی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026
Next Post
اننت ناگ میں نامعلوم عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں شہری زخمی

اننت ناگ میں نامعلوم عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں شہری زخمی

گول حملے میں ملوث ملزمان کے دو مکان اور دکان ضبط: ایس آئی یو

گول حملے میں ملوث ملزمان کے دو مکان اور دکان ضبط: ایس آئی یو

روس کا راکٹ حملے میں 600 یوکرینی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

یوکرین پر حملہ؛ اقوام متحدہ میں روس کیخلاف مذمتی قرارداد کثرت رائے سے منظور

ملائیشیا: اسلامی مفکرڈاکٹر کمال حسن کا انتقال

ملائیشیا: اسلامی مفکرڈاکٹر کمال حسن کا انتقال

پراپرٹی ٹیکس کے فیصلے پر نظر ثانی کی ضرورت: غلام نبی آزاد

پراپرٹی ٹیکس کے فیصلے پر نظر ثانی کی ضرورت: غلام نبی آزاد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »