امت نیوز ڈیسک //
ضلع راجوری کے کیوال علاقے میں جمعرات کے دوپہر سڑک کے ایک حادثے میں متعدد مسافر زخمی ہوئے۔
ذرائع کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک منی بس راجوری کے کیوال علاقے میں اچانک الٹ گئی جس میں تقریبا 2 مسافر لقمہ اجل جبکہ 12 دیگر شدید طور پر زخمی ہوئے، جن کو علاج معالجہ کے لئے اسپتال لے جایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے 6 مسافروں کی حالت نازک بتا کر انہیں جی ایم سی راجوری منتقل کیا۔
پولیس نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے مرنے والے مسافروں کی شناخت شکیل احمد کیوال اور بدر حسین ساکن کنڈی کے بطور کی۔
انہوں نے بتایا کہ معاملے کی نسبت مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔










