امت نیوز ڈیسک //
سرینگر// شمالی ضلع بانڈی پورہ سے ہفتہ کوبیسوں خواتین نے پی ڈی پی میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقعہ پر ان خواتین نے پی ڈی ہی کو اپنی پہلی پسند قرار دیتے ہوے کہا کہ انہیں امید ہے کہ محبوبہ مفتی ہی جموں کشمیر کو موجودہ پر آشوب دور سےنکالنے کی اہلیت رکھتی ہے۔تقریب کے دوران انہوں نے خواتین کو در پیش مسائل سے نھی آگاہ کیا۔ محبوبہ مفتی نے اپنی مختصر تقریر میں خواتین کو یقین دہانی کرائی کہ وہ ان کے مسائل و مشکلات کا مداوا کرنے کی کوشش کرے گی۔سابق وزیر اعلٰی نے کہا کہ وہ خواتین کے مسائل سے با خبر ہے۔انہوں نے سیاست میں خواتین کے رول کو۔اجاگر کرتے ہوے کہا کہ صنف نازک کو۔سامنے آنا چاہے اور موجودہ پر آشوب دور سے جموں کشمیر کو باہر نکلنے کیلئے اپنا کردار ادا کرسکتی ہیں۔










