امت نیوز ڈیسک //
جموں کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی جانب سے پہلی بار مارچ سیشن کے تحت سالانہ امتحانات بیچ بارہویں جماعت کے امتحانات کا با ضابطہ طور پر بدھ سے آغاز ہوا۔
امتحان کے آغاز کے ساتھ ہی وادی بھر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے قریب 67ہزار طلباءو طالبات نے امتحان میں شرکت کی اور امتحان کے پُر امن انعقاد کیلئے انتظامیہ نے تمام تر انتظامات کئے تھے۔
بدھ کی صبح سے ہی طلباءو طالبات کی بڑی تعداد نے امتحانی مرکز کا رخ کیا جبکہ ان کے والدین بھی ان کے ساتھ دیکھے گئے جو امتحانی مراکز کے باہر اپنے بچوں کے انتظار میں دیکھیں گے۔
بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد شمار کے مطابق بارہویں کے امتحان میں کل ملا کر 67400 امید وار شامل ہو رہے ہیں۔
ادھر ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر سید سحرش اصغر نے کئی امتحانی مراکز کا دورہ کرکے وہاں انتظامات کا جائزہ لیا۔









