ضلع بڈگام میں جمعرات کو دو فریق کے آپسی تنازعہ میں ایک شخص لقمہ اجل بن گیا۔
پولیس کے ایک سینئر آفیسر نے اس بات کی تصدیق کرتے کوئے بتایا کہ یہ واقع بڈگام کے کنزویرا علاقے میں پیش آیا ہے جہاں پر دو فریقین میں آپسی تنازعہ کے دوران توں توں میاں میاں ہاتھا پائی میں تبدیل ہونے سے ایک شخص شدید طور پر زخمی ہوا، جس کو علاج معالجہ کے لئے اگر چہ اسپتال لے جایا گیا، تاہم وہ زندگی کی جنگ ہار گیا۔
پولیس نے متوفی کی شناخث کیسر یوسف زرگر ولد محمد یوسف زرگر کے بطور کی۔
انہوں نے بتایا کہ معاملے کی نسبت سے تفتیش جاری ہے۔










