• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, فروری ۱۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
سویہ بگ بڈگام دردناک واقعہ ؛ جہاں انسانیت کا جنازہ نکلا۔۔۔

سویہ بگ بڈگام دردناک واقعہ ؛ جہاں انسانیت کا جنازہ نکلا۔۔۔

رضوان سلطان

by امت ڈیسک
16/03/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

وادی کشمیر کے وسطی ضلع بڈگام کے سویہ بگ علاقے میں رواں ہفتے ایک ایسا دلدوز، دردناک اور رونگٹے کھڑے کر دینے والاواقعہ پیش آیا جو شاید ہی کشمیر کی تاریخ میںکبھی پیش آیا ہو۔ یہ 7مارچ کا دن تھااوراس رات شب برات بھی تھی ،وادی کشمیر میں اس بابرکت شب کی تیاریاں ہو رہی تھیں۔ سویہ بگ علاقے میں 30 سالہ عارفہ جان نامی خاتون اسکے اہل خانہ کے بقول معمول کے مطابق اپنے کمپیوٹر کوچنگ سنٹر کی جانب نکلتی ہے۔لیکن اسکے بعد وہ اس رات واپس نہیں آئی۔لڑکی کی تلاش کے بعد اگلے روز لڑکی کے بھائی تنویر احمد خان مقامی پولیس چوکی میں گمشدگی کی رپورٹ درج کراتے ہیں۔اس کے بعد پولیس حرکت میں آکر لڑکی کی تلاش میں لگ جاتی ہے اور اس سلسلے میں کئی مشتبہ افراد کو بھی حراست میں پوچھ گچھ کے لئے لیا جاتا ہے،جن میں شبیر احمد وانی ولد عبدالعزیز وانی ساکنہ موہندپورہ اومپورہ بڈگام بھی شامل تھا۔اطلاعات کے مطابق پولیس نے پہلے تو پوچھ گچھ کے بعد شبیر کو گھر واپس جانے کی اجازت دی۔اور پھر جب دوسری بار پوچھ گچھ کے لیے بلایا ، 11مارچ کی رات کو دوران تفتیش شبیر احمد نے اس گھنونے جرم کو قبول کیا۔

یہ گھنونا جرم کوئی عام جرم نہیں بلکہ ایسا جرم تھا جو وادی میں اس سے قبل کبھی پیش نہیں آیا تھا۔ اگلے روز یعنی 12مارچ کو ایس ایس پی بڈگام طاہر گیلانی نے پریس کانفرنس کے دوران رونگٹے کھڑے کر دینے والا انکشاف کیا۔موصوف ایس ایس پی نے بتایا کہ مجرم شبیر نے خاتون کو قتل کرنے کے بعد اس پر پردہ ڈالنے کےلیے اسکے جسم کے اعضاء تک کاٹ دئے۔ان کا مذید کہنا تھاکہ اس کے بعد شبیر نے خاتون کا سر تن سے جدا کیا، اسکے بعد بازو اور ٹانگیں الگ کیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس نے مجرم کی نشاندہی پرتلاشی کے دوران مکان کے احاطے میں ٹانگیں ، بازو پانی کی ٹنکی میں سےاور باقی جسم سبدن ریلوےپل کے نیچے سے برآمد کیا۔تاہم ضلعی پولیس سربراہ کی جانب سے اس واقعہ کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے اس گھنونے جرم کو انجام دینے کے مقاصد ابھی تک نہیں بتائے گئے۔

اس واقعے نے سویہ بگ کے ساتھ ساتھ پوری وادی کو ہلا کر رکھ دیا۔واقعے کے خلاف احتجاجی مظاہرے بھی ہوئے اور تادم تحریر سویہ بگ میں دکانیں پچھلے چار روز سے بند رہیں۔ دوسری طرف سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے مقتولہ کے رشتہ داروں کا کہنا ہے ان کے وہم وگمان میں بھی نہیں تھا کہ شبیر ایسا گھناونا جرم انجام دے سکتا ہے۔مقتولہ کے بھائی شوکت احمد کا کہنا تھا کہ شبیر مستری کا کام کرتا ہے اور وہ انکےہاں گزشتہ سال تک آتا جاتا رہتا تھا اور ایک سال تک اس نے بھی شبیر کےساتھ مستری کا کام کیا۔اس دوران شبیر مقتولہ خاتون کےلیے کسی لڑکے کا رشتہ لے کر آیا لیکن عارفہ(مقتولہ) نے اس رشتہ سے منع کر دیا۔بعدمیں گھروالوں نے عارفہ کارشتہ دوسری جگہ طےکیا اور رواں سال اگست میں شادی بھی ہونے والی تھی۔شوکت کا کہنا ہے جب ہم نے اسے رشتہ نہیں دیا تو وہی بات اسے کھٹکی ،جس کے بعد اس نے عارفہ کے گھر آنا بند کر دیا۔لیکن انکے مطابق انہوں نے نہیں سوچا تھا کہ وہ ایسا کرسکتے ہیں۔

شبیر احمد وانی کی عمر 50 سال کے قریب بتائی جارہی ہے، اسکے دو بیٹے ہیں اور دونوں طالب علم ہیں جبکہ اسکی بیوی کینسر کی مریض ہے اور اس نے اسے میکے چھوڑ دیا ہے۔

دریں اثنا ڈی سی بڈگام ایس ایف حمید اور ایس ایس پی بڈگام ظاہر گیلانی نے لواحقین کے گھرجا کر تعزیت کی اور ملوث افراد کو سخت سزا دینے کا وعدہ دیا۔ادھر سیاسی جماعتوں سے وابستہ لیڈران نے بھی سویہ بگ جا کر لواحقین سے تعزیت کیا۔اس واقعہ کے بعد پوری وادی میں غم وغصہ پایا جارہا ہے اور لوگ مطالبہ کر رہے ہیں کہ اس گھنونے جرم کو انجام دینے والے شخص کو پھانسی دی جائے تاکہ آنے والے وقتوں میں اس طرح کا کوئی جرم کرنے کا کوئی سوچ بھی نہ سکے۔

واضح رہے وادی کشمیر میں آئے روز اب ایسے واقعات سننے کو مل رہے ہیں۔ اس دردناک واقعہ سے کچھ روز قبل ہی بڈگام کے نصراللہ پورہ میں ایک سرکاری ملازم کو دوسرے شخص نے جسم میں چھری گھونپ کر موت کی ابدی نیند سلا دیا۔ایس ایس پی بڈگام نے کہا کہ دراصل دونوں افراد کے ایک ہی لڑکی سے تعلقات تھے جس پر ان میں آپسی جھگڑا ہوا اور بھیانک نتیجے پر ختم ہوا۔وہیں اسی دوران سرینگر شہر کے کرفالی محلہ نواب بازار سے اسی طرح کی دلخراش خبرموصول ہوئی ہے ۔مذکورہ علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک شادی شدہ شخص کو نوگام علاقے میں ایک روز قبل پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پنتھیال میں ٹی5 ٹنل کا ایک حصہ گاڑیوں کی آمد رفت کے لئے بحال

Next Post

جموں وکشمیر : نوجوان نسل میں اُردو کُتب بینی کا گھٹتا رحجان

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ٹی20 ورلڈ کپ 2026: بھارت بمقابلہ پاکستان، آئی سی سی نے پی سی بی کے تین مطالبات مسترد کر دیے

ٹی20 ورلڈ کپ 2026: بھارت بمقابلہ پاکستان، آئی سی سی نے پی سی بی کے تین مطالبات مسترد کر دیے

09/02/2026
افسران عوامی نمائندوں کی بات نہیں سنتے، عیدگاہ میں سڑکوں اور پانی کی شدید قلت: مبارک گل

جموں کشمیر میں بے روزگاری کی شرح 6.7 فیصد، قومی اوسط سے زیادہ: حکومت کی اسمبلی کو اطلاع

09/02/2026
جموں و کشمیر میں پنچایت اور اربن لوکل باڈیز کے انتخابات کرانے کی پوری ذمہ داری اسٹیٹ الیکشن کمیشن پر عائد: حکومت

جموں و کشمیر میں پنچایت اور اربن لوکل باڈیز کے انتخابات کرانے کی پوری ذمہ داری اسٹیٹ الیکشن کمیشن پر عائد: حکومت

09/02/2026
دو برسوں میں سرکاری نوکریوں کے لیے درخواست فیس کی مد میں 48.88 کروڑ روپے وصول: حکومت

دو برسوں میں سرکاری نوکریوں کے لیے درخواست فیس کی مد میں 48.88 کروڑ روپے وصول: حکومت

09/02/2026
پیربنجال خطے کے وجود پر سنیل شرما کا اعتراض، اسمبلی میں ہنگامہ

جموں و کشمیر میں پنچایت اور اربن لوکل باڈیز کے انتخابات کرانے کی پوری ذمہ داری اسٹیٹ الیکشن کمیشن پر عائد: حکومت

09/02/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ میں انسدادِ عسکریت پسندی آپریشن 20ویں مسلسل دن بھی جاری

09/02/2026
Next Post
جموں وکشمیر : نوجوان نسل میں اُردو کُتب بینی کا گھٹتا رحجان

جموں وکشمیر : نوجوان نسل میں اُردو کُتب بینی کا گھٹتا رحجان

سویہ بگ بڈگام کی عارفہ کا بہیمانہ قتل؛ کیا پیرواری کی فضائے روحانی مسموم ہوچکی ہےیا ابھی تک اس کے بچنے کی کوئی امیدباقی ہے؟

سویہ بگ بڈگام کی عارفہ کا بہیمانہ قتل؛ کیا پیرواری کی فضائے روحانی مسموم ہوچکی ہےیا ابھی تک اس کے بچنے کی کوئی امیدباقی ہے؟

سرینگر میں فرضی ڈائریکٹر پی ایم او گرفتار

سرینگر میں فرضی ڈائریکٹر پی ایم او گرفتار

بڈگام میں 55 سالہ خاتون پر آوارہ کتوں کا حملہ، زخمی حالت میں اسپتال منتقل

بڈگام میں 55 سالہ خاتون پر آوارہ کتوں کا حملہ، زخمی حالت میں اسپتال منتقل

مصرمیں گدھوں کو ذبح کرکے ان کے جگرنکالے جانے کے واقعے پرخوف و ہراس

مصرمیں گدھوں کو ذبح کرکے ان کے جگرنکالے جانے کے واقعے پرخوف و ہراس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »