امت نیوز ڈیسک //
ضلع بڈگام کے چک کھٹوار صوگی پورہ علاقے میں جمعرات کی شام ایک 55 سالہ خاتون پر آوارہ کتوں نے اچانک حملہ کرکے اس کو شدید زخمی کردیا۔
ذرائع کے مطابق زخمی خظری بانو ساکنہ صوگی پورہ کو علاج معالجہ کے لئے فوری طور نزدیکی اسپتال لے جایا گیا، جہاں پر اس کو مزید علاجِ معالجہ کے لئے سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال منتقل کیا گیا۔
ادھر حادثے کے بعد مقامی لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔







