• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
امریکہ اور برطانیہ کو صرف یقین دہانی نہيں ٹھوس کارروائی کرنی چاہیے:حکومت ہند

امریکہ اور برطانیہ کو صرف یقین دہانی نہيں ٹھوس کارروائی کرنی چاہیے:حکومت ہند

by امت ڈیسک
25/03/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی: بھارت نے گزشتہ روز دو ٹوک الفاظ میں برطانیہ اور امریکہ سے کہا کہ وہ اپنے ممالک میں بھارتی مشن کی حفاظت کے لئے ٹھوس اقدامات کریں اور حملہ آوروں کے خلاف کارروائی کو یقینی بنائیں۔ یہاں ایک معمول کی بریفنگ میں بھارتی مشن پر خالصتانی انتہا پسند عناصر کے پرتشدد حملوں سے متعلق ایک سوال کے جواب میں وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے کہا، "کم از کم لندن اور سان فرانسسکو میں، ہم نے توڑ پھوڑ کے معاملے کو بہت سختی سے اٹھایا ہے۔ آپ نے اس حوالے سے ہمارے بیانات بھی دیکھے ہوں گے۔ ہم میزبان حکومتوں سے توقع کرتے ہیں کہ وہ تمام ملوث افراد کی نشاندہی کر کے ان کے خلاف ضروری کارروائی کریں۔’

ترجمان ارندم باغچی نے کہا کہ "ہم میزبان حکومتوں سے توقع کرتے ہیں کہ وہ ہمارے مشن اور وہاں کام کرنے والے اہلکاروں کو مکمل اور مناسب سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ ہمیں صرف یقین دہانیوں میں دلچسپی نہیں ہے، ہم کارروائی دیکھنا چاہیں گے۔‘‘ امرت پال سنگھ کے بارے میں مختلف افواہوں پر ایک سوال کے جواب میں، پنجاب میں خالصتانی تحریک کو بھڑکانے کے الزام پر ارندم باغچی نے کہا، "پنجاب میں حکام ایک مفرور کو پکڑنے کے لیے آپریشن چلا رہے ہیں۔ اس آپریشن کے بارے میں متعلقہ حکام پنجاب میں مستقل بنیاد پر معلومات شیئر کر رہے ہیں۔ ہم بیرون ملک لوگوں سے گزارش کریں گے کہ وہ جھوٹے اور اشتعال انگیز بیانات کا شکار نہ ہوں۔ واضح رہے کہ 19 مارچ کو لندن میں بھارتی ہائی کمیشن میں توڑ پھوڑ کے ساتھ ساتھ قومی پرچم کی توہین کی گئی تھی۔ اگلے دن سان فرانسسکو میں قونصل خانے میں توڑ پھوڑ کی گئی۔یو این آئی

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

افغانستان نے پہلی مرتبہ انٹرنیشنل میچ میں پاکستان کو شکست دے دی

Next Post

بانڈی پورہ میں لشکر طیبہ کے دو ملی ٹنٹ اعانت کار گرفتار:پولیس

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

مبینہ حملے کے بعد تہار میں ایم پی انجینئر رشید کو جیل نمبر 1 منتقل کیا گیا

عدالت نے رکنِ پارلیمنٹ انجینئر رشید کو حراستی پیرول پر بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی

24/01/2026
سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
Next Post
کولگام میں سرکاری ملازمین کے ساتھ ہاتھا پائی کے الزام میں 7 گرفتار: پولیس

بانڈی پورہ میں لشکر طیبہ کے دو ملی ٹنٹ اعانت کار گرفتار:پولیس

جموں و کشمیر میں اگلے برس سے وندے بھارت ریل گاڈیاں چلیں گی: مرکزی وزیر ریلوے

جموں و کشمیر میں اگلے برس سے وندے بھارت ریل گاڈیاں چلیں گی: مرکزی وزیر ریلوے

میرا نام ساورکر نہیں، گاندھی ہے ، گاندھی کبھی معافی نہیں مانگتے : راہول گاندھی

میرا نام ساورکر نہیں، گاندھی ہے ، گاندھی کبھی معافی نہیں مانگتے : راہول گاندھی

سانبہ میں کھباڑ کے گودام میں دھماکہ، ایک ہلاک چھ دیگر زخمی

سانبہ میں کھباڑ کے گودام میں دھماکہ، ایک ہلاک چھ دیگر زخمی

سوشل میڈیا پر ملازمین کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کرنا غیر آئینی : تاریگامی

سوشل میڈیا پر ملازمین کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کرنا غیر آئینی : تاریگامی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »