امت نیوز ڈیسک //
جموں کشمیر میں اگلے سال سے وندے بھارت ریلیں چلنے کی بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر ریلوے اشونی وشنو نے کہا کہ جموں سرینگر ریل لنک امسال ہی کھولا جائے گا۔
ضلع بارہمولہ میں ایک تقریب کے دوران مرکزی وزیر ریلوے نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وادی کشمیر میں کپواڑہ اور دیگر دو مقامات کو جلد ہی ہندوستان ریلوے کے ساتھ جوڈا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پورے جموں و کشمیر میں ریلوے کو بہتر بنایا جائے گا تاکہ ملک کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر کے لوگ بھی اس سے استفادہ ہو انہوں نے کہا کہ مرکزی سرکار جموں و کشمیر کی تعمیر و ترقی کیلئے وعدہ بند ہے اور عنقریب ہی یہاں ریل سروس بہال ہوگی۔







