• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, فروری ۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
مصر:دورِفراعنہ کے قدیم مندرمیں مینڈھوں، دُنبوں کے 2000 سر دریافت

مصر:دورِفراعنہ کے قدیم مندرمیں مینڈھوں، دُنبوں کے 2000 سر دریافت

by امت ڈیسک
27/03/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

قاہرہ :مصر میں ماہرینِ آثارِقدیمہ نے فرعون رامسیس دوم کے مندر میں 2000 سے زیادہ مینڈھوں، دنبوں اور بھیڑوں کے سر دریافت کیے ہیں۔قدیم دور میں ان کا اس مندر میں چڑھاوا چڑھایا گیا تھا۔

نیویارک یونیورسٹی کے ماہرینِ آثارِقدیمہ کی ایک ٹیم نے مصر کے جنوب میں مندروں اور مقبروں کے لیے مشہور مقام ابیدوس میں کتوں، بکریوں، گایوں، ہرنوں اورنیولوں کی ممیاں بھی دریافت کی ہیں۔

امریکی مشن کے سربراہ سامح اسکندر کاکہنا ہے کہ ’’مینڈھوں کے سر ‘نذرانہ’ کیے گئے تھے جو اس بات کی نشان دہی کرتے ہیں کہ رامسیس دوم کی موت کے ایک ہزار سال بعد بھی ایک فرقہ اس فرعونِ مصرکا جشن مناتا رہا تھا‘‘۔

رامسیس دوم نے 1304 سے 1237 قبل مسیح قریباً سات دہائیوں تک مصر پر حکمرانی کی تھی۔مصر کی سپریم کونسل برائے آثار قدیمہ کے سربراہ مصطفیٰ وزیری کا کہنا ہے کہ ان دریافتوں سے لوگوں کو رامسیس دوم کے مندراور 2374 سے 2140 قبل مسیح اور 323 سے 30 قبل مسیح کے درمیان بطلیمی دور میں ہونے والی سرگرمیوں کے بارے میں مزید جاننے میں مدد ملے گی۔

ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے ایک محل کی باقیات دریافت کی ہیں۔اس کی دیواریں قریباً 4 ہزار سال قدیم ہیں۔انھیں کئی مجسمے، پپیری، قدیم درختوں کی باقیات، چمڑے کے کپڑے اور جوتے بھی ملے۔

قاہرہ کے جنوب میں قریباً 435 کلومیٹر (270 میل) کے فاصلے پر دریائے نیل کے کنارے واقع ابیدوس سیتی اوّل اور دوسرے مندروں کے ساتھ ساتھ قبرستانوں کی وجہ سے مشہور ہے۔

مصرباقاعدگی سے آثار قدیمہ کی نئی دریافتوں کا اعلان کرتا رہتا ہے۔ان کے بارے میں کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ ان کی سائنسی یا تاریخی سے زیادہ سیاسی اور معاشی اہمیت ہے۔

مصراس وقت بدترین معاشی بحران سے دوچار ہے اور وہ جی پی ڈی کے 10 فی صد حصے کے لیے سیاحت پر انحصار کرتا ہے اور شعبہ سیاحت میں 20 لاکھ افراد کام کرتے ہیں۔قاہرہ نے 2028 تک سالانہ تین کروڑ سیاحوں کی آمد کا ہدف مقرر کیا ہے جبکہ کروناوائرس کی وَباسے پہلے مصر میں آنے والے غیرملکی سیاحوں کی تعداد ایک کروڑ تیس لاکھ تھی۔تاہم، ناقدین کچھ آثار قدیمہ کے مقامات اور عجائب گھروں کی خستہ حالی کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

اگرایسے ہی رکنیت منسوخ کی جاتی رہی تو پارلیمنٹ خالی ہوجائے گا: غلام نبی آزاد

Next Post

عالمی مقابلہ ’’عطر الکلام‘‘ میں امریکی نے تلاوت کے معیار سے سامعین کو حیران کردیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

لیبیا کے سابق حکمران معمر قذافی کے بیٹے کو قتل کر دیا گیا

لیبیا کے سابق حکمران معمر قذافی کے بیٹے کو قتل کر دیا گیا

04/02/2026
انڈونیشیا میں شرعی قوانین کے تحت جنسی تعلق اور شراب نوشی پر کوڑوں کی سزا

انڈونیشیا میں شرعی قوانین کے تحت جنسی تعلق اور شراب نوشی پر کوڑوں کی سزا

30/01/2026
سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

16/01/2026
نیویارک میں میئر کےتاریخ ساز انتخابات، مسلم امیدوار ظہران ممدانی کامیاب

ظہران ممدانی نے نیویارک کے میئر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

01/01/2026
عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

29/12/2025
صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

27/12/2025
Next Post
عالمی مقابلہ ’’عطر الکلام‘‘ میں امریکی نے تلاوت کے معیار سے سامعین کو حیران کردیا

عالمی مقابلہ ’’عطر الکلام‘‘ میں امریکی نے تلاوت کے معیار سے سامعین کو حیران کردیا

اننت ناگ میں زنگ آلود شیل برآمد

بڈگام میں زندہ مارٹر شیل کو ناکارہ بنادیا گیا

ایک ہفتے میں قریب ایک لاکھ سیاحوں نے باغ گل لالہ کی سیر کی

ایک ہفتے میں قریب ایک لاکھ سیاحوں نے باغ گل لالہ کی سیر کی

نئے وقف بورڈ میں شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنایا جائے گا :درخشاں اندرابی

روزے کا سیاست کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے: ڈاکٹر درخشاں اندرابی

امتحان سے واپس آنے والی طالبہ، دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی ،علاقے میں صفحے ماتم

امتحان سے واپس آنے والی طالبہ، دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی ،علاقے میں صفحے ماتم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »