جموں، 06-اپریل، سی این ایس: لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا نے آج راج بھون میں مقتول شہری سنجے شرما کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ لیفٹیننٹ گورنر نے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور انتظامیہ کی طرف سے لواحقین کو ہر ممکن مدد اور تعاون کا یقین دلایا۔ یاد رہے سنجے شرما کو 26 فروری 2023 کو پلوامہ میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے ہلاک کر دیا تھا۔






