امت ڈیسک، 07 اپریل : جموں و کشمیر کی انتظامیہ نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی قیادت میں وادی میں مندروں کی جائیدادوں کی غیر قانونی لیز پر خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کی تحقیقات کا حکم دیا ہے جبکہ ڈپٹی کمشنروں (ڈی سی) کو تازہ ترین انوینٹری ایک ہفتے کے اندر پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کے سیکرٹریٹ ریفرنسز مانیٹرنگ سیل کی ہدایت پر کشمیر کے 10 ڈی سیز کو ایک خط جاری کیا گیا ہے، جس میں ان سے مندر کی جائیدادوں کی غیر قانونی لیز اور مندر کی جائیدادوں میں گٹھ جوڑ کی تحقیقات کرنے کو کہا گیا ہے۔اس کے علاوہ، DCs سے کہا گیا ہے کہ وہ مذہبی اقلیتی املاک (مندر، گرودوارہ، دیگر) کی تازہ ترین انوینٹری کو ہفتے کے اندر مثبت انداز میں پیش کریں۔









