(پونچھ) فوج نے اتوار کو پونچھ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ دراندازی کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے ایک درانداز کو مارا گیا۔ دفاعی ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ” گزشتہ رات، پونچھ سیکٹرمیں کنٹرول لائن پر ہندوستانی فوج کے چوکس دستوں نے، کچھ افراد کے ایک گروپ کی کچھ مشتبہ نقل و حرکت کا پتہ لگایا،”۔
انہوں نے کہا، "ان افراد کو ایل او سی کی اپنی طرف سے، باڑ کے قریب بھارتی فوج کے دستوں نے چیلنج کیا،” انہوں نے مزید کہا، "روکنے پر کارروائی کے دوران ایک لاش دیکھی گئی اور دوسرے درانداز جنگل میں بھاگ گئے“۔
انہوں نے کہا کہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔










