• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
پاک زیر انتظام کشمیر کا وزیر اعظم نا اہل قرار

پاک زیر انتظام کشمیر کا وزیر اعظم نا اہل قرار

by امت ڈیسک
12/04/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: پاکستانی اخبار ڈان کے مطابق فیصلے کا اعلان بینچ کی جانب سے کیا گیا جسے جسٹس خالد رشید نے عدالت میں پڑھ کر سنایا، وزیراعظم کو عدالت برخاست ہونے تک کی سزا سنائی گئی۔فل کورٹ بینچ کے فیصلے کے بعد سردار تنویر الیاس، وزیر اعظم کشمیر کے عہدے سے فارغ ہوگئے ہیں اور قانون ساز اسمبلی کو نئے وزیر اعظم کا انتخاب کرنا ہوگا، تاہم سردار تنویر الیاس کو فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ آزاد کشمیر میں اپیل کرنے کا حق حاصل ہے۔

واضح رہے کہ پیر کو پاکستانی مقبوضہ کشمیر اعلیٰ عدلیہ نے تنویر الیاس کو عوامی جلسوں میں اپنی تقریروں میں اعلیٰ عدلیہ کے حوالے سے تضحیک آمیز ریمارکس کے حوالے سے اپنے مؤقف کی وضاحت کے لیے نوٹسز جاری کیے تھے اور آج (منگل کو) انہیں عدالت طلب کیا گیا تھا۔گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں ایک تقریب کے دوران الیاس تنویر نے بالواسطہ طور پر عدلیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ عدلیہ حکومت کے کام کو متاثر کر رہی ہے اور حکم امتناع کے ذریعے ایگزیکٹو کے اختیارات میں مداخلت کی جارہی ہے۔انہوں نے خاص طور پر 15 ملین ڈالر کے سعودی فنڈز سے چلنے والے تعلیمی شعبے کے منصوبے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ منصوبہ کھٹائی میں پڑا ہوا ہے کیونکہ عدالت نے اس پر حکم امتناع جاری کر دیا تھا، اسی طرح، انہوں نے ’اربوں روپے کی ٹیکس چوری میں ملوث تمباکو فیکٹریوں کو عدالتوں کی طرف سے کھولنے پر بھی سخت موقف اپنایا تھا‘۔آج کی سماعت میں عدالت نے وزیر اعظم کے تین ویڈیو کلپس چلائے جس میں ہفتے کو ان کی تقریر کا کلپ بھی شامل تھا اور پوچھا کہ کیا وہ الزامات کا سامنا کریں گے۔سردار تنویر الیاس نے نفی میں جواب دیا اور عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔ انہوں نے کہا کہ میں خود کو عدالت کے رحم و کرم پر چھوڑتا ہوں۔

تاہم، جسٹس خالد رشید نے سوال اٹھایا کہ اس بات کی کیا گارنٹی ہے کہ تنویر الیاس مستقبل میں ایسا نہیں کریں گے۔عدالت نے وزیراعظم کی معافی کی درخواست کو مسترد کردیا اور الیاس تنویر کو عدالت برخاست ہونے تک کی سزا سنائی گئی۔فیصلہ سننے کے بعد سردار تنویر الیاس سپریم کورٹ میں پیش ہوئے اور وہاں بھی اپنے بیانات پر معافی کی درخواست کی تاہم سپریم کورٹ نے سماعت دو ہفتے کے لیے ملتوی کردی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سرینگر میں جی 20 میٹنگ کے دوران اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی اور خصوصی فورسز کی تعیناتی کا فیصلہ

Next Post

*سابق ڈی جی پلاننگ طارق خان سمیت 2 پی ایس سی ممبران تعینات*

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
جموں-سرینگر نیشنل ہائی وے بند، شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر

جموں-سرینگر نیشنل ہائی وے بند، شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر

23/01/2026
جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

23/01/2026
سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
Next Post

*سابق ڈی جی پلاننگ طارق خان سمیت 2 پی ایس سی ممبران تعینات*

گروپ کپٹن ایم آئی 17 کو مار گرانے کے الزام میں برطرف:رپورٹ

گروپ کپٹن ایم آئی 17 کو مار گرانے کے الزام میں برطرف:رپورٹ

بھارتی مسلمانوں پر نرملا سیتا رمن کا بیان، اویسی کا ٹویٹر پر جواب

بھارتی مسلمانوں پر نرملا سیتا رمن کا بیان، اویسی کا ٹویٹر پر جواب

بھٹنڈہ ملٹری اسٹیشن میں فائرنگ، چار افراد ہلاک

بھٹنڈہ ملٹری اسٹیشن میں فائرنگ، چار افراد ہلاک

*کولگام پولیس نے ایک مفرور/بدنام منشیات فروش کو گرفتار کیا جو اپنی گرفتاری سے بچ رہا تھا*

*کولگام پولیس نے ایک مفرور/بدنام منشیات فروش کو گرفتار کیا جو اپنی گرفتاری سے بچ رہا تھا*

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »