• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
سرینگر میں جی 20 میٹنگ کے دوران اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی اور خصوصی فورسز کی تعیناتی کا فیصلہ

سرینگر میں جی 20 میٹنگ کے دوران اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی اور خصوصی فورسز کی تعیناتی کا فیصلہ

by امت ڈیسک
11/04/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر:سری نگر میں جی 20میٹنگ کے پیش نظر سکیورٹی کے قبل از وقت پختہ انتظامات کئے جارہے ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ سکیورٹی ایجنسیوں کی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی، خصوصی فورسز کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ گلمرگ اور سرینگر میں اضافی اہلکاروں کی تعیناتی کا بھی فیصلہ لیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ سرینگر میں جی 20 میٹنگ کے انعقاد کو لے کر تیاریاں زور و شور سے شروع کی گئی ہے، جہاں ایک طرف جموں وکشمیر انتظامیہ نے شہر کو سجانے اور سنوارنے کی خاطر مختلف پروجیکٹ بیک وقت شروع کئے وہی سکیورٹی کے حوالے سے بھی پختہ انتظامات کئے جارہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سرینگر میں جی 20میٹنگ کے پر امن انعقاد کی خاطر سکیورٹی ایجنسیوں کے درمیان بھی میٹنگوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ذرائع کے مطابق مرکزی سکیورٹی اداروں اور جموں وکشمیر پولیس کے سینئر عہدیداروں کے درمیان ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں سکیورٹی کے حوالے سے کئی اہم فیصلے لئے گئے۔ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران سری نگر سمیت وادی کے دیگر اضلاع میں سیکورٹی کے پختہ انتظامات کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔معلوم ہوا ہے کہ اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی ، خصوصی فورسز کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ سری نگر اور گلمرگ میں اضافی اہلکاروں کی تعیناتی کا بھی فیصلہ لیا گیا۔ذرائع کے مطابق سرینگر میں جگہ جگہ اضافی سکیورٹی فورسز اہلکاروں کو تعینات کرنے کو بھی ہری جھنڈی دکھائی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ چونکہ سرینگر میں اس طرح کی بین الاقوامی میٹنگ پہلی دفعہ ہونے جارہی ہے اس کے لئے سبھی طرح کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔بتادیں کہ سرینگر میں 22سے 25مئی تک جی 20میٹنگ منعقد ہوگی جس میں بین الاقوامی لیڈران کی شرکت متوقع ہے۔22مئی کو میٹنگ کے شرکاء سرینگر پہنچیں گے، 23مئی کو سرینگر میں میٹنگ منعقد ہوگی اور 24مئی کو میٹنگ کے شرکاء سیاحتی مقامات بشمول جھیل ڈل کے قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہون گے اور 25 مئی کو واپس نئی دہلی روانہ ہونگے ۔(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جموں کشمیر میں 97 کورونا کیسز درج

Next Post

پاک زیر انتظام کشمیر کا وزیر اعظم نا اہل قرار

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
پونچھ میں کنٹرول لائن کے قریب بی ایس ایف اہلکار لاپتہ

کیرن سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستانی فوج کی ہوائی فائرنگ، بھارتی فوج کا محتاط جواب

21/01/2026
حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

21/01/2026
جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

21/01/2026
مذہبی بنیادوں پر جموں و کشمیر کی تقسیم دو قومی نظریے کی توثیق ہوگی: محبوبہ مفتی

پیر پنجال اور چناب ویلی کے لیے ڈویژنل درجہ کا معاملہ: محبوبہ مفتی کا نیشنل کانفرنس سے واضح موقف کا مطالبہ

20/01/2026
Next Post
پاک زیر انتظام کشمیر کا وزیر اعظم نا اہل قرار

پاک زیر انتظام کشمیر کا وزیر اعظم نا اہل قرار

*سابق ڈی جی پلاننگ طارق خان سمیت 2 پی ایس سی ممبران تعینات*

گروپ کپٹن ایم آئی 17 کو مار گرانے کے الزام میں برطرف:رپورٹ

گروپ کپٹن ایم آئی 17 کو مار گرانے کے الزام میں برطرف:رپورٹ

بھارتی مسلمانوں پر نرملا سیتا رمن کا بیان، اویسی کا ٹویٹر پر جواب

بھارتی مسلمانوں پر نرملا سیتا رمن کا بیان، اویسی کا ٹویٹر پر جواب

بھٹنڈہ ملٹری اسٹیشن میں فائرنگ، چار افراد ہلاک

بھٹنڈہ ملٹری اسٹیشن میں فائرنگ، چار افراد ہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »